یو این آئی
برمنگھم/ہندوستانی ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی ہے ۔شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف آج یہاں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن 311 گیندوں پر 21 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے اپنی پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری مکمل کی۔ وہ انگلینڈ کی سرزمین پر یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے ٹیسٹ کپتان ہیں۔ اس سے قبل سنیل گواسکر نے 1979 میں دی اوول میں 221 رنز اور راہل دراوڑ نے 2002 میں دی اوول میں ہی 217 رن کی کامیابی حاصل کی تھی۔ گل اس سنچری کے ساتھ بطور کپتان ڈبل سنچری بنانے والے چھٹے ہندوستانی کھلاری بن گئے ہیں۔گل 25 سال 298 دن کی عمر میں منصور علی خان پٹودی کے بعد ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے سب سے کم عمر ہندوستانی کپتان بن گئے ہیں۔ منصورعلی خاں نے 1964 میں 23 سال 39 دن کی عمر میں دہلی میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔