نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں و کشمیر میں ہفتے کے روز کم از کم درجہ حرارت میں کافی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق”دو مغربی رکاوٹیں جموں و کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں کو 7 جنوری (شام) سے متاثر کرنے کا سب سے زیادہ امکان ہے،” ۔انہوں نے مزید کہا، “پہلا مرحلہ 7 جنوری(شام) سے 9 جنوری (دوپہر) تک اثر انداز رہنے کا امکان ہے۔7ویںشب کے دوران اونچے علاقوں میں ہلکی برفباری اور جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش/برفباری ہوسکتی ہے۔
محکمہ کا کہنا ہے کہ 8/9 جنوری کی درمیانی شب اونچے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 جنوری (دوپہر) سے 11 جنوری (دوپہر) تک، موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور کشمیر کے الگ تھلگ اونچے علاقوں میں ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ”11 جنوری (دوپہر) سے 13 جنوری (دوپہر) تک دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا۔اس کے زیر اثر، جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش/برفباری اور درمیانی اور اوپری جگہوں پر 12/13 جنوری کے دوران ہلکی سے درمیانی برفباری کے زیادہ امکانات ہیں۔ادھر گذشتہ شب سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے منفی 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں اب تک کا سب سے سرد تھا۔ قاضی گنڈ میں منفی 5.6 ، پہلگام میں منفی 2.8 ڈگری تک گر گیا۔ کوکرناگ میں منفی 4.3 ، گلمرگ میں منفی 5.0 ، کپواڑہ قصبے میں پارہ منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا۔جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔بانہال میں 3.4 ، بٹوٹ میں 5.1 ، کٹرہ میں 7.6 اور بھدرواہ میں 2.0 ریکارڈ کیا گیا۔اہلکار نے بتایا کہ لداخ، لیہہ اور کرگل میں بالترتیب منفی 10.8 اور منفی 14.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔