Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

شبانہ زلزلے کے زوردار جھٹکے گھڑیال کی ایک اور منادی،اب تو جاگیں!

Mir Ajaz
Last updated: March 22, 2023 1:28 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

گزشتہ شب کے دس بجکر 17منٹ پر افغانستان میں آئے زوردار زلزلہ شمالی ہندوستان کے ساتھ ساتھ پورے جموںوکشمیر میں محسوس کئے گئے۔زلزلہ کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ سارے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے لگے ۔کئی مقامات پر خواتین اور بچوںکو روتے بلکتے دیکھاگیا کیونکہ ابھی ترکی زلزلہ نہ ہی لوگوں کے حافظہ سے محو ہوگیا تھا اورنہ ہی لوگ ابھی ترکی زلزلہ کے اندوہناک ویڈیو بھول چکے تھے۔ جموںوکشمیر میں یہ اپنی نوعیت کا کوئی پہلا تازہ زلزلہ نہیں ہے بلکہ بھی گزشتہ چند ماہ سے زلزلوں کی خبریں سامنے آرہی ہیںجن کی نوعیت سنگین نہیں ہوتی ہے اور عمومی طور پر اب تک کسی بڑے نقصان کی خبر سامنے نہیں آئی۔

ان زلزلوں کی شدت ریکٹر سکیل پر3سے4کے درمیان ہوتی ہے اور یوں کوئی ان جھٹکوں کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا ہے۔ جموںوکشمیر میں اوسطاًہر ماہ زلزلے کے تین سے چار جھٹکے محسوس کئے جاتے ہیں لیکن حکومتی سطح پر ان دیکھی کرکے مکمل خاموشی اختیارکرلی گئی ہے حالانکہ بیشتر ایسے زلزلوں کے مراکز جموںوکشمیر کا چناب خطہ اور ریاسی کا علاقہ تھا ۔کتنے افسوس کی بات ہے کہ انتظامیہ ان حرکات شاقولی کو سرسری لے رہی ہے اور لوگوں کو یہ کہہ کر اضطرابی کیفیت سے باہر نکالنا چاہتی ہے کہ مزید کوئی زلزلہ نہیں آئے گا۔مانا کہ لوگوں کے دلوں سے خوف و دہشت مٹانا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن کیا یہ سچ نہیں کہ ہم آتش فشاں کے ڈھیر پر ہیں جو خدا نہ کرے ،کبھی بھی ہمیں نگھل سکتا ہے۔ گزشتہ ایک دو برس کے دوران کشمیراور جموں میں منعقد ہونے والے ورکشاپوں اور سمیناروں میں ماہرین ارضیات نے کشمیرمیں زلزلوں کے حوالہ سے جو انکشافات کئے ،وہ ارباب اقتدار کی نیندیں اچٹ دینے کیلئے کافی ہیں۔ تحقیق کاروںکے مطابق کشمیر کے ہمالیائی سلسلہ میں ایک بڑے پیمانے کا زلزلہ خارج المعیادہو چکا ہے اور اب کسی بھی وقت وادی میں اس قدر شدید زلزلہ آسکتا ہے جو اس خطے کی جغرافیائی ہیت کو کلی طور پر تبدیل کر سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر آج سے ہی احتیاطی تدابیر سے کام نہیں لیا گیا تو بھاری پیمانے پر تباہی مچ سکتی ہے۔حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ ان ماہرین کے انتباہ کو سنجیدگی سے لیتی ،لیکن لگتا ہے کہ یہ سب صدا بہ صحرا ہو جاتا ہے کیونکہ اس سے قبل بھی عالمی سطح پر کی گئی ایک تحقیق میں برملا طور پر کہا گیاتھاکہ جموں و کشمیر زلزلوں کے اعتبار سے سیسمک زون4میں آتا ہے جہاں زلزلوں کی شدت ریکٹر سکیل پر 6سے زیادہ ریکارڈ کی جائے گی جبکہ سرینگر شہر کوسب سے خطر ناک زون، 5میں رکھا گیا ہے جہاں زلزلوں کی شدت8سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق وادی اور چناب خطہ کا شاید ہی کوئی علاقہ ہوگا جہاں تباہ کن زلزلہ آنے کا اندیشہ نہ ہو،لیکن حقیقت کا ادراک کر کے ہنگامی نوعیت کے اقدامات اٹھا نے کی بجائے حکومت مسلسل سچائی سے آنکھیں چْرارہی ہے جس کے نتیجہ میں کروڑوں لوگ اضطراب کے شکار ہیں۔ایک ایسا خطہ ،جو آتش فشاں کے ڈھیر پر ہو اور جہاں کبھی بھی ہلاکت خیز زلزلہ سے تباہی مچنے کا امکان موجود ہی نہیں بلکہ آنے کو ہو ،وہاں کی حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی رہے ،شایا شان نہیں ہے۔ جموںوکشمیر میں بے تحاشا تعمیرات ہو رہی ہیں اور حکومت کی جانب سے آج تک ایسے تعمیری ضوابط وضع ہی نہیں کئے جا رہے ہیں جن کے عملانے سے زلزلہ کے وقت کم سے کم نقصان ہو تا۔ستم ظریفی کی بات ہے کہ جموںوکشمیر میں ابھی تک ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نام کی تو ہے لیکن عملی طوراس کاکہیں وجود ہی نہیں ہے حالانکہ پورے ہندوستان میں آفات سماوی سے متعلق تمام تحقیق اور احتیاطی اقدامات انہی اتھارٹیوں کے زیر نگین اٹھائے جارہے ہیں۔ یہ المیہ نہیں تو اور کیا ہے کہ وادی کشمیر میں ابھی تک حکومت ان علاقوں کی نشاندہی تک نہیں کی گئی ہے جہاں بھونچال کے وقت سب سے زیادہ تباہی مچ جانے کا اندیشہ ہے اور نہ ہی ایسے آلات دستیاب ہیں جوزلزلوں کی تحقیق میں کام آتے جبکہ ابھی تک زلزلاتی تحقیق کیلئے ماہرین کی خدمات بھی طلب نہیں کی گئی ہیںجس کے باعث ابھی تک زلزلوں کے حوالے سے مائیکرو زوننگ اور خاکہ سازی کر نا باقی ہے۔اس پر ستم یہ کہ وادی بھر میں زلزلہ کی شدت برداشت کرنے والے تعمیراتی ڈھانچہ کی عدم موجودگی مستقبل میں بہت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔چند سال قبل ایک شہر سرینگر میں زلزلہ سے غیر محفوظ عمارتوں کی سروے کی گئی تھی جس کے بعد ایک رپورٹ تیار کی گئی تھی جس میں قریب 2000ایسی عمارتوں کی نشاندہی کی گئی تھی جو غیر محفوظ قرار دی گئی تھیں اور ان میں سے چند ایک عمارتوں کو بعد میں گرایا بھی گیا لیکن انکی جگہ بڑے تعمیراتی کمپلیکس کھڑا کئے گئے۔اس سروے پر بعد میں کوئی عملدر آمد نہیں کیا جاسکا اور وادی بھر میں لگا تاربے ڈھنگی تعمیرات کھڑا ہو رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمیر وادی میں 80فیصد عمارات زلزلے کیلئے محفوظ نہیںکیونکہ انہیں بنانے کے دوران اس چیز کا کوئی بھی خیال نہیں رکھا گیا ہے کہ یہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کر پائیں گی یا نہیں۔صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے تازہ زلزلے کے جھٹکے اور ماضی قریب میں ہونے والے سبھی زلزلے حکومت کی نیند اچٹ دینے کیلئے کافی ہونے چاہئیں ۔وقت آگیا ہے کہ جب کاغذی گھوڑے دوڑا نے کی بجائے عملی طور کچھ کر گزرنے کی ضرورت ہے، تاکہ اگر خدا نخواستہ آنے والے دنوںمیں ایسی کوئی حرکت شاقولی جموںو کشمیر کو ہلا ڈالے تو اس وقت کم سے کم جانی اور مالی نقصان اٹھا نا پڑے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
وادی میں شدید گرمی کی لہر: ماہرینِ صحت نے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی
تازہ ترین
صوبائی کمشنر، آئی جی پی، ڈی سی، ایس ایس پی سرینگر نے لال چوک میں محرم جلوس میں شرکت کی، عزاداروں کو پانی پیش کیا
تازہ ترین
سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد ٹریفک کا رخ موڑا گیا، رضاکار تعینات، شدید گرمی میں عزاداروں کو راحت دینے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ
تازہ ترین
خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال

Related

اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025
اداریہ

! سگانِ شہر سے انسانوں کو بچائیں

July 1, 2025
اداریہ

کرتب بازی یا موت سے پنجہ آزمائی؟

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?