سرینگر//شہر سرینگر میں سوموار اور منگل کی درمیانی رات رواں موسم میں اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جس دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔وادی میں نومبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی سردی کا آغاز ہو جاتا ہے اور یوں کشمیر وادی میں سردی کا آغازہوگیا اور صبح اور شام شدید ٹھنڈ بھی محصوس کی جا رہی ہے اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق شہر سرینگر میں سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.2ڈگری سلسیش ریکارڈکیا گیا اور اس طرح یہ رات رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات تھی ۔اسی طرح پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.6ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا اور اس طرح جنوبی کشمیر میں پہلگام ہی ایک ایسی جگہ تھی جہاںرواں سال کی پہلی رات سرد ترین تھی ۔قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.2 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اگلے کچھ دنوں تک وادی میں موسم خوش رہے گا اور ساتھ میں ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیںگی اور درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو گا ۔