سرینگر//رات کو مطلع صاف رہنے کے باعث سرینگر اور جموں میں گزشتہ رات رواں موسم کی سردترین رات درج کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جو معمول سے 4ڈگری کم ہے جبکہ جموں میںرات کا کم سے کم درجہ حرارت 7.4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جو معمول سے 3ڈگری کم ہے ۔ تاہم لداخ خطے میں سردی میں قدرے راحت دیکھنے کو ملی۔ لہہ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیاجو گزشتہ روز سے تقریباً2ڈگری کم ہے۔ کرگل میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جو معمول سے کافی کم ہے ۔ سرینگر سے لگ بھگ 125کلو میٹر دور سرینگر۔جموں قومی شاہراہ پر واقع بانہال میں بھی رواں موسم کی سرد ترین رات درج کی گئی جہاں کم سے کم درجہ حرارت 0.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ جموں کے دیگر قصبوں جیسے بھدرواہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1ڈگری سینٹی گریڈ،اودھم پور میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.7ڈگری سینٹی گریڈاور کٹرہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا ۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات نے مطلع صاف رہنے کے چلتے جمعہ تک درجہ حرارت میں مزید کمی ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔