شوکت حمید
سرینگر//وادی میں سردی کی صورتحال شدت اختیار کر گئی ہے کیونکہ کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گر گیا ہے اور کئی مقامات پر موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے کہا ک ہاگلے ہفتے بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ سرینگر میں ابتک کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 5.8ریکارڈ کیا جبکہ گلمرگ میں اس سے کم منفی 5.6ہی رہا تاہم پہلگام میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے جہاں درجہ حرارت منفی 7.0ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔سرینگر اور خاص کر جنوبی کشمیر میں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے رہنے کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی لائنیں منجمد ہو گئیں اور ساتھ ہی ڈل جھیل کے اندرونی حصے بھی منجمد ہو گئے۔ دسمبر میں اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت 13 دسمبر 1934 کو منفی 12.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 2018 میں 28 دسمبر کو سرینگر میں درجہ حرارت منفی 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔واضح رہے کہ وادی میں مسلسل خشک موسم کے درمیان کشمیر بھر میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ29اور 30کی درمیانی شب ہلکی برفباری کے امکانات ہیں جس کے بعد 5جنوری تک موسم خشک رہیگا۔انہوں نے کہا کہ 26دسمبر کوپہاڑی علاقوں میں معمولی ہلکی برف باری اور میدانی علاقوں میں مطلع اَبرآلود رہنے کے امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ 5، 6اور7جنوری کو موسم خراب رہنے کے امکانات ہیں لیکن ابھی اس بارے میں مکمل تفصیلات جاری نہیں کرسکتے۔انکا کہنا تھا کہ لداخ میں 26دسمبر کوپہاڑی علاقوں میں ہلکی سی برفباری ہوگی۔ادھر سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 6 ، قاضی گنڈ میں منفی 5 اورکوکرناگ میں منفی 2.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ کم از کم درجہ حرارت میں معمولی بہتری آئے گی جس کے نتیجے میں 26-31 دسمبر تک سرد اور خشک موسم سے کچھ راحت ملے گی۔
شبانہ درجہ حرارت میں ریکارڈ گراوٹ | وادی میں ٹھنڈ کاکمال
