عاصف بٹ
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقوں میں برفباری و میدانی علاقوں میں ہوئی شبانہ برفباری کے بعد موسم میں بہتری آئی اور ایتوار د ن بھر دھوپ کھلی رہی۔سنیچر کی موسم ابرآلود رہا تاہم شام ہوتے ہی میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوتی رہیں جو سلسلہ دیررات تک جاری رہا وہیںبالائی علاقوں میں شروع ہوئی تازہ برفباری کا سلسلہ دیررات تک جاری رہا جسکے بعد موسم میں بہتری ہوئی۔ برفباری و بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں بہتری درج کی گئی جس سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔