عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ دچھن میں شبانہ آگ کی ہولناک واردات میں گائوخانہ جل کر خاکستر ہوا جس میں قریب 60 بھیڑ بکریاں جل کر خاکستر ہوئیں۔یہ واقعہ بدھ کی دیررات کو دچھن کے رمنو میں پیش آیا جہاں لالہ چوپان ولد مقبول چوپان کے گائوخانہ میں آگ نمودار ہوئی جسے وہاں موجود قریب 60 بھیڑ بکریاں و تین گائے جھلس کر لقمہ اجل بن گئیں۔ اگرچہ واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے بچائو کاروائی عمل میں لائی تاہم وہ انکو بچانہ سکے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوںنے بڑی کوشش کی لیکن آگ اسقدر ہولناک تھی کہ چند ہی گھنٹوں میں جانور جھلس کر مرگئے کیونکہ علاقے میں فایر سروس عملہ دستیاب نہیں ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ تین گھروں کا زریعہ معاش یہی تھا جو آگ کی واردات میں ختم ہوگیا۔ انہوںنے انتظامیہ سے فوری طور انھیں معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ایس ایچ او دچھن نے بتایا کہ اس واقعے میں معاملہ درج کرلیاگیاہے اور تحقیقات شروع کی گی ہے۔
آگ لگنے سے کریانہ دکان خاکستر
عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری ضلع کے کوٹرنکہ سب ڈویژن کے دھار ساکری گاؤں میں آگ لگنے کی وجہ سے ایک کریاکہ کی دکان خاکستر ہو گئی ۔آگ لگنے کا واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا جس کے دوران محمد کبیر کی کریانہ دکان مشکوک حالت میں آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے دکان میں رکھا گیا ساز و سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں املاک کا نقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔