گاندربل//شاہ پورہ بدر کونڈ کے لوگوں نے ایک مرتبہ پھرمحکمہ بجلی کے ورک شاپ کے باہر دھرنا دیکر ٹریفک کی نقل و حرکت مسدود کی ۔انہوں نے ٹرانسفارمر کی عدم دستیابی پر محکمہ بجلی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کے مطابق شاہ پورہ میں نصب ٹرانسفارمر پچھلے 20 روز سے مرمت کیلئے ورکشاپ میں پڑا ہوا ہے۔واضح رہے کہ پانچ رزو قبل بھی بستی کے انہوں نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد انہیں معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن ابھی تک ٹرانسفارمر واپس نہیں لایا گیا۔مظاہرین کے مطابق انہیںمجبوراً دوسری مرتبہ احتجاج کرنا پڑا۔اس موقع پر پولیس اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کی جانب سے ایک مرتبہ پھر یقین دہانی کرائی گئی۔