نئی دہلی //بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )نے آج واضح کیاکہ تلنگانہ میں کل پارٹی صدر امت شاہ نے رام مندر کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیاتھا۔ بی جے پی نے یہاں ایک ٹوئیٹ کرکے واضح کیاکہ ،''کل تلنگانہ میں بی جے پی کے صدر امت شاہ نے رام مندر کے معاملہ پر کوئی بیان نہیں دیا ہے جیساکہ میڈیا کے کچھ حلقوں میں رپورٹیں آئی ہیں۔ایساکوئی موضوع ایجنڈے میں بھی نہیں ہے ۔'' مسٹر شاہ 'سمپرک فار سمرتھن 'مہم کے تحت کل حیدرآباد گئے تھے ۔کچھ میڈیا رپورٹوں میں کہاگیاہے کہ مسٹر شاہ نے کہاتھا کہ رام مندر کی تعمیرکا کام 2019میں لوک سبھا انتخابات سے پہلے شروع ہوجائیگا۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ رام مندر کی تعمیر باہمی مفاہمت یا عدالت کے فیصلہ سے ہونی چاہئے ۔سپریم کورٹ میں بابری مسجد رام مندر کے معاملہ کی سماعت زیر التواہے ۔یواین آئی