شاہ فیصل آباد بٹہ مالو میںکیمونٹی سنٹر کی تعمیر میں تاخیر

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
 سرینگر//شاہ فیصل آباد بٹہ مالو میں کمیونٹی سنٹرتعمیر کرنے کیلئے اگرچہ تین سال قبل منصوبہ منظور ہوا لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر ابھی تک اسے تعمیر نہیں کیا گیا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک کروڑ روپئے مختص کرنے اور کام ٹھیکیدار کو تفویض کرنے کے باوجود کمیونٹی سنٹر تعمیر نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں پیر کو ویلفیئر کمیٹی شاہ فیصل آباد دھوبی محلہ بٹہ مالو نے ممبر اسمبلی بٹہ مالو نور محمد شیخ سے ملاقات کی ۔وفد نے ممبر اسمبلی کو بتایا کہ یہ کمیونٹی سنٹر علاقہ کی ایک دیرینہ مانگ ہے۔ایم ایل اے بٹہ مالو نے کمیونٹی سنٹر کی تعمیر میں تاخیرکرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ وہ سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگرمتعلقہ افسران کو بلاکر معاملہ فی الفور حل کروائیں گے۔وفدمیں ویلفیئر کمیٹی کے صدر عبدالرزاق بٹ، فاروق احمد بٹ اور مولوی حبیب اللہ سمیت دیگرافراد بھی شامل تھے۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *