سرینگر /شاہ آباد سعدہ کدل میں سٹریٹ لائٹوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ شاہ آباد سعیدہ کدل کے لوگوں کاکہنا ہے کہ2017میں لوگوں نے سٹریٹ لائٹوں کی تنصیب کیلئے سرینگر منونسپل کارپوریشن کو درخواست دی تھی مگر ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی سڑکوں پر لائٹوں کی تنصیب نہیں ہوئی ۔مقامی رہائشی بلال احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ میونسپل حکام نے لائٹوں کی تنصیب کو 6ماہ قبل منظوری دی ہے مگر لائٹوں کی تنصیب عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ۔ شاہ آباد سعیدہ کدل کے لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں کئی نصب سٹریٹ لائٹس کو نقصان پہنچا ہے جبکہ مونسپل حکام یقین دہانیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں کررہے ہیں۔ ایک اور مقامی رہائشی دانش احمد نے بتایا کہ علاقے میں آورہ کتوں کی کافی تعداد موجود رہتی ہے اور بزرگوں، بچوں اور مریضوں کو رات کے وقت گھر وںسے باہر آنا مشکل ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں گھپ اندھیرا رہتا ہے اور آوارہ کتے لوگوں کو اپنا نوالہ بنانے کی تاک میں رہتے ہیں جسکے چلتے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ناگزیر ہوگئی ہے۔