یو این آئی
راولپنڈی/پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستانی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قیادت کریں گے ۔وہ محمد رضوان کی جگہ لیں گے ۔ ون ڈے سیریز 4سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔