Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

شاہکار

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 12, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
14 Min Read
SHARE
یونیورسٹی کیمپس میرے تصور سے بڑا تھا۔ علم و دانش کے بڑے بڑے محل دیکھ کر میں مرعوب ہوا ۔ میں نے کار پارک کی ، میم صاحب کے لئے دروازہ کھولا ، وہ باہر آئیں ، جیب میں ہاتھ ڈالا ، پانچ سو کے دو نوٹ میری ہتھیلی پر رکھ دئے اور مسکرا کر کہا ’’فنکشن دو گھنٹوں تک چلے گا آرام سے کھانا پینا ، سامنے ہی کنٹین ہے۔‘‘ چلی گئیں۔ سامنے چناروں کے تناور درخت بھی تھے۔ آج دھوپ میں تمازت بھی کچھ زیادہ ہی تھی ، یا میں کسی انجانی آنچ سے تپ رہا تھا ، میں نے اپنی کاپی اور پین گاڑی کے ڈیش بورڈ سے نکالا اور ایک چنار کی چھاؤں میں آرام سے بیٹھ گیا۔ کوئی ایسا افسانہ جو شاہکار ہو۔ میں نے سوچا، لیکن ذہن کے پردوں پر پتہ نہیں کیوں آج میرے ماضی کے ریلے مسلسل فلم کی طرح منعکس ہورہے تھے اور جانے کیوں ایک انجان سا کرب دل و دماغ پر محیط ہورہا تھا۔ کہیں نہ کہیں شاید میرے وجود کے اندر سے ٹیسیں اٹھ رہی تھیں ۔ میں نے کاپی پر قلم رکھا اور افسانے کا عنوان لکھا ، ’’شاہکار ‘‘ ’’ جب میں دوسری بار بھی میٹرک میں فیل ہوا تو گھر سے بھاگ کھڑا ہوا کیونکہ مجھے پہلی بار فیل ہونے پر والد صاحب کے ڈنڈے یاد آئے، جن کی وجہ سے میں کئی دنوں تک ’’صاحب فراش ‘‘ ہوا تھا، لیکن ماں کی محبت اور شفقت نے مجھے ڈھونڈ ہی نکالا اور گھر پہنچا دیا۔ اس بار میری حیرت کی کوئی انتہا ہی نہ رہی جب والد صاحب نے نہ تو کوئی ڈنڈا اٹھایا اور نہ ہی لاتوں سے میری آو بھگت کی تھی بلکہ عجیب سے لہجے میں کہا تھا کہ ’’ اب تمہیں پڑھنے کا خیال ترک کرکے محنت مزدور ی کے لئے تیار ہونا چاہئے کیونکہ میں اکیلے گھر کا بوجھ نہیں اٹھا پاتا ‘‘   اور یہ درست بات بھی تھی۔ہم تین بھائی اور ہماری تین بہنیں ہیں اور ان میں، میں ہی بڑا ہوں۔ اس لئے یہ بوجھ اصولی طور پر مجھے ہی ڈھونا ہوگا لیکن والد صاحب نے چاہا تھا کہ میں میٹرک کرلوں تو کسی چھوٹی موٹی نوکری کی بات بن جائے ، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ مجھے خود پتہ نہیں کہ میں فیل کیوں ہوتا تھا، اس کے باوجود کہ پانچویں جماعت سے ہی پتہ نہیں کیوں مجھے محسوس  ہوتا تھا کہ یہ ٹیکسٹ جو ہم پڑھتے ہیں،مجھے پڑھنے کی ضرورت ہی نہیں ۔ کیونکہ میں ان کتابی جملوں سے زیادہ خوبصور ت ، دلکش جملوں ،  پیراگرافوں اور کہانیوں کی تخلیق کر سکتا تھا۔ میرے مطالعہ کا یہ عالم تھا کہ نویں جماعت تک مجھے بر صغیر کے تمام مشہور و معروف ادباء ، شعرا اور قلم کاروں کے فن پاروں سے نہ صرف واقفیت ہوچکی تھی  بلکہ ان کے فن کو سمجھنے کی سوجھ بوجھ بھی پیدا ہوئی تھی۔ میں نے نویں  جماعت میں کئی افسانے بھی لکھے تھے ۔انگریزی بھی کچھ اچھی ہی تھی کیونکہ میں کتابوں سے رٹے رٹائے جملے دہرانے کے بجائے خود ہی مضامین لکھنے کی کوشش کرتا تھا ، لیکن میں پاس نہیں ہوا ، اس لئے دوسری بار  فیل ہونے پر میرے لئے سکول کے دروازے بند ہو گئے  تھے ،اگلی صبح والد صاحب نے میرا ہاتھ پکڑ کر مجھے اپنے ساتھ لیا ، اورسیدھا ڈاکٹر اسلم کے ہاں پہنچادیا۔یہاں مجھے تین بجے سے رجسٹر میں بیماروں کا اندراج کرنا پڑتا تھا اور ڈاکٹر صاحب کے آنے پر ایک ایک کرکے بیماروں کو اندر چھوڑنے کے فرائض انجام دینے پڑتے تھے۔ لیکن میری ڈیوٹی اس گھر کے اندر نو بجے سے ہی لگتی تھی کیونکہ یہاں باقی گھریلو کام جیسے ، جھاڑو پونچھا، برتن دھونا ، بستر وغیرہ قرینے سے اور سلیقے سے ٹھیک ٹھاک رکھنا بھی میرے ہی فرائض میں تھا۔ گاڑی دھوتے دھوتے میں ایک روز خود ہی گاڑی چلانے کے قابل بھی ہوا۔ میرا کھانا پینا بھی اسی گھر میں تھا  اور اکثر بچا کھچا کھانا بھی جاتے وقت بڑی میم صاحب  لفافے میں ڈال کر میرے حوالے کرتیں۔مجھے لگ رہا تھا میرے گھر کو اچھا خاصا ریلیف مل رہا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے بیٹے بھی کہیں باہر ایم بی بی ایس کر رہے تھے اور ان کی صاحب زادی مس ذائقہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کر رہی تھیں ۔بہرحال میرے پاس ان کے گھر میںتین بجے تک کا وقت اکثر فرصت کے اوقات ہوا کرتے تھے ، شام کو بھی اکثر فرصت کے لمحات نصیب ہوتے اور اس دوران میں مطالعہ بھی کرتا اور نئی نئی کہانیاں بھی لکھتا۔ وقت بڑی تیزی سے گذرتا رہا ، میں چاہتے ہوئے بھی کسی ایک لمحے کو مقید نہیں کر پایا ، ویسے کون کر پاتا ہے ؟  وقت بہتا رہا۔ میم صاحب نے پی ایچ ڈی کیا،، یونیورسٹی میں پروفیسر بھی ہوئیں۔ ڈاکٹر صاحب کے دو بیٹے ڈاکٹر ہوئے ، ایک نے ایم ڈی بھی کیا۔ میرے علم و فہم میں اضافہ ہوتا رہا اور مجھے خود ہی  احساس تھا کہ اب میرے افسانوں میں کافی گہرائی اور گیرائی ہوتی ہے ، لیکن یہ میرا اپنا خیال تھا۔ ادب پرکھنے والوں اور صحافیوں کا خیا ل کچھ اور تھا  جو اس واقع سے ظاہر ہے۔ ایک بار اس بیچ  مجھے شہر جانے کا اتفاق ہوااور ہمت کرکے ایک بڑے اخبار کے دفتر پہنچا ،،،، انتظار کیا اور آخر ایڈیٹر صاحب کے درشن ہوئے۔ مجھے سر تا پا کئی لمحے گھورتے رہے۔ ’’ ہاں تو ،،، انہوں نے اپنا چشمہ میز پر رکھتے ہوئے پوچھا ،کیا کام ہے۔ میرا گلہ سوکھ رہا تھا ، اور میں کرسی پر بیٹھ کر سامنے رکھا ہوا پانی کا گلاس بھی پینا چاہتا تھا لیکن نہیں بیٹھ سکا کیونکہ ایڈیٹر صاحب نے بیٹھنے کو کہا ہی نہیں ۔’ جناب ،میں افسانے لکھتا ہوں ، میں نے جیب سے لفافہ نکالتے ہوئے کہا۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ ا سے ایک بار پڑھیں اور اگر آپ کے معیار پر اترے تو چھاپ دیں ، اس سے میری حوصلہ افزائی ہوگی ‘‘ ’’تمہاری کوالی فکیشن ‘‘انہوں نے مسکرا کر پوچھاکئی لمحوں تک میں کچھ کہہ ہی نہیں پایا۔ آخر ہونٹوں سے دھیرے سے پھسلا مہ مہ، میٹرک،،، اس سے پہلے کہ میں فیل کہتا ، انہوں نے ایک قہقہہ  لگایا ،،،،’’اس کلاس میں اور اس عمر میں بچے ، گائے اور گھوڑے پر مضامین لکھتے ہیں۔اٹھو میرا وقت ضائع مت کرو‘‘۔ اس طرح دوسری بار بھی میں ایک رسالے کے  ایڈیٹر سے ملا۔یہ صاحب ایک ماہوار ادبی رسالہ نکالا کرتے تھے  ۔ جب میں نے انہیں یہ کہا تھا کہ میں میٹرک فیل ہوں تو وہ بے ساختہ ہنستے ہنستے  کرسی پر دہرئے ہوئے تھے اور بڑی مشکل سے ہنسی کے بیچ کہا تھا ’’ کیا تم  ٹیگور ہو  ،،چلو مان لیا کہ تم اچھے افسانے لکھتے ہو اور جب میں سے چھاپوں گا تو تمہارے نام کے ساتھ کیا لکھوں؟ میٹرک فیل ۔یہاں  بڑے نام ہی برانڈ بنتے ہیں اور تم نہ پروفیسر ہو ، نہ لیکچرار ہو،، نہ ایم فل ہو ، نہ پی ایچ ڈی ہو ،نہ کسی اکادمی کے سیکریٹری ہو ، تو اس افسانے کو پڑھے گا کون اور میرے  رسالے کو خریدے گا کون ؟  اس دن کے بعد میں سمجھ گیا کہ افسانے لکھنا ہی کافی نہیں بلکہ لکھنے والے کی کوئی ا ور پہچان بھی ضروری اور لازمی ہے، اس لئے میں نے سوچا کہ اپنے تمام کاغذ اور کاپیاں کسی ردی والے کو بیچ دوں یا جلاڈالوں۔ میں اپنی ڈیوٹی کے بعد حسب معمول ڈاکٹر صاحب کے گھر آیا ، ڈنر کے بعد ہی میری چھٹی ہوا کرتی تھی۔ کبھی آوٹ ہاوس ہی میں رات گذارتا اور کبھی گھر چلا جاتا۔ لیکن آج میں نے فیصلہ کیا تھا کہ  یہیں رہوں گا اور اپنے سارے کاغذ اور کاپیاں جلاکر ہمیشہ کے لئے لکھنے سے تائب ہوجاؤں گا۔ میں نے تمام کاغذ سمیٹ کر ایک چھوٹی سی تھیلی بنائی  اور چپکے سے آوٹ ہاوس سے باہر آیا ، لیکن بدقسمتی سے ذائقہ صاحبہ نے مجھے اپنی کھڑکی سے شاید چوروں کی طرح تھیلی کے سمیت  باہر آتے دیکھا تھا اور فوراً ہی باہر آکر اس نے مجھے دروازے سے باہر جاتے ہوئے پکڑ لیا تھا ’’ کیا ہے یہ ، چوری بھی کرنے لگے ہو‘‘ ۔’’ نن ، نہیں تو ،، یہ تو میرے کاغذ اور کاپیاں ہیں ،اور بس ،،  میری آواز میں کپکپاہٹ تھی ’’مجھے دکھاؤ تو ‘‘ ذائقہ نے تھیلے میں ہاتھ ڈالا ، اس سے کھنگالا، شاید کچھ نیچے چھپایا ہو ، لیکن کچھ نہیں ملا تو بولی ،،’’سچ بتاؤ یہ کاپیاں اور کاغذ، کیا ہیں اور کس کے ہیں ، سچ اور کچھ نہیں‘‘ دھمکی آمیز لہجہ۔۔ مجھے اپنی یہ نوکری جاتی ہوئی لگی تو سچ ہی کہا ،،،، ’’ اچھا تم اور افسانے ، وہ کھل کھلا کر ہنس پڑی،،میں پی ایچ ڈی ہوں ، کوشش کے باوجود میں نہیں لکھ پائی کبھی۔ تو تم  ۔ اچھا یہ تھیلہ میں لے جارہی ہوں ، دیکھوں گی کہ کیا خرافات لکھتے ہو‘‘  اس شام کے کئی دن بعد میں نے پروفیسر ذائقہ ایم اے پی ایچ ڈی کا نام جعلی حروف میں تمام بڑے بڑے  اخبارات   ا ور ادبی رسائل میں سر فہرست دیکھا۔وقت آگے بڑھتا رہا ۔ ذائقہ دیدی ملک کی بڑی افسانہ نگاروں میں شامل ہوئیں  ، مجھ پر مہرباں بھی ہوئیں اور کبھی کبھی ہفتے دو ہفتے کے بعد سو پانچ سو موج مستی اور کھانے پینے کے لئے بھی دیتی رہی، جس کے بدلے میں ، میں کوئی نئی کہانی ان کی خدمت میں حاضر کرتا رہا۔ ایک بار بڑے پیار سے پوچھا’’تم میرے لئے لکھتے ہو، کبھی افسوس نہیں ہوتا میں تمہاری محنت سے اتنا بڑا نام کما چکی ہوں ‘‘۔ ’’اِس میں افسوس کی کیا بات ہے میڈم۔ تاج محل استاد احمد عیسیٰ خان کے خوابوں میں ضرور رہا ہوگا لیکن اس سے جمنا کنارے دھرتی پر شاہجہاں ہی نے اتارا تھا‘‘ میں نے مسکرا کر کہا تھا ۔ میرا قلم رک گیا ،،،،،ذہن کو جھٹکا سا لگا ، اور مجھے چائے کی اشد ضرورت محسوس ہوئی، میں نے قلم کاپی ایسے ہی چھوڑ کر کینٹین کی راہ لی۔ آرام سے چائے پی لی۔ ذہن بالکل خالی سا تھا، نظر چنار کی طرف اٹھائی تو کسی اور شخص کو چنار کے سائے میں بیٹھے ہوئے پایا، جس کے ہاتھ میں میری کاپی تھی  ۔ تیزی سے آگے بڑھا ،،’’یہ تمہاری ہی کاپی ہے ،،اس نے نظر اٹھا کے پوچھا۔ ’’جی‘‘کئی لمحے میری طرف ایک ٹک گھورتا رہا ، مجھے لگا اس کی دھندلی دھندلی آنکھیں میرے وجود کے اندر تک جھانک رہی ہیں ۔۔ ’’ بیٹھو ۔یہ تمہارا ’’شاہکار‘‘ ادھورا  ہے، ’’ابھی کلائمکس نہیں لکھا‘‘۔اس کے چہرے کی سنجیدگی کچھ اور کہہ رہی تھی   ’’جی ۔ سوجھا ہی نہیں ‘‘میں نے جواب دیا۔ ’’یہ جو اندر فنکشن ہورہی ہے ، اس میں سات ڈاکٹرس ہیں جن کے لئے تھسیز میں نے لکھی تھیں ،،، ہا ہا ہا ، اس نے قہقہہ لگایا ، کوئی یقین نہیں کر ے گا لیکن تم یقین کروگے ۔میں اس یونیورسٹی کا لائبریرین تھا ۔ سروس کے ستائس سال میں سات بار پی ایچ ڈی کے لئے  تھسیسز لکھی ہے اور آخری تھسیسز تمہاری میم صاحب ہی کے لئے لکھی تھی۔‘‘  اس نے کہکر سر جھٹک دیا، جیسے کوئی بوجھ سر سے اتارا ہو اور چلا گیا۔ میں نے ’’شاہکار‘‘ کا کلائمکس لکھا ،گاڑی کا دروازہ کھولا کیونکہ پروفیسر ذائقہ ایم اے پی ایچ ڈی ، انعام یافتہ ہوکر پریس ہجوم میں گاڑی کی طرف بڑھ رہی تھیں جس کے ڈیش میں اس کا نیا افسانہ ’’شاہکار ‘‘اس کا منتظر تھا۔
موبائل نمبر؛9419514537 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غیر قانونی تبدیلی مذہب کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا:یوگی
برصغیر
احمدآباد طیارہ حادثہ | رپورٹ میںایندھن کے معاملے پر حیران کن انکشافات
برصغیر
دہلی میں 4منزلہ عمارت گرنے کا المناک حادثہ | 2 ہلاک، 8زندہ نکالے گئے | امدادی کارروائیاں جاری
برصغیر
مینوفیکچرنگ شعبہ ہندوستان کی سب سے بڑی طاقت | 51ہزار لوگوں میں تقررنامے تقسیم حکومت کی توجہ نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے پرمرکوز :مودی
برصغیر

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?