سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر نے سرینگر۔جموں شاہراہ کے نزدیک ایک سومیٹر تک ہر طرح کی تعمیر کھڑا کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔یہ دیکھنے میںآیا ہے کہ قومی شاہراہ کے دونوں اطراف تمام قانونی لوازمات کو نظر انداز کرکے تعمیرات کھڑا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے پیش نظر شاہرا ہ کے 100میٹر کے حصے کو نوکنسٹریکشن زون قراردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبائی کمشنر نے لیہہ اور کرگل سمیت وادی کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ اس فیصلے پر من وعن عملدر آمد کیاجائے۔انہوںنے کہا کہ قومی شاہراہ پر کھڑا کی گئی تمام غیر قانونی تعمیرات اورتجاوزات کو ہٹانے کے لئے فوری طور کارروائی کی جانی چاہیے اورخلاف ورزی میںملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔