محمد تسکین
بانہال// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر چملواس کے شالگڑی علاقے میں ایک ٹرک اور کار کی آمنے سامنے کی ٹکر کے نتیجے میں کار میں سوار دو مسافر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد بانہال ہسپتال سے چھٹی کر دی گئی یے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ ٹرک جنوں سے وادی کشمیر کیطرف انیںکے دوران مخالف سمت سے ارہی کار کے ساتھ ٹکرایا اور دو کار سوار معمولی زخموں کے ساتھ بچ نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانہال پولیس نے اس حادثے کے حوالے سے ضابطہ کی کاروائی شروع کی ہے۔