Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

شاہراہ پر آج سے بندشیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 7, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
7 Min Read
SHARE

 لائیو سٹاک کاروبار بند ہونے کا خدشہ اور کولڈ سٹوریج میں پڑا میوہ بھی برباد ہونے کی دہلیز پر

 
سرینگر // جموں سرینگر شاہراہ پر 2دن کی بندشیں رکھنے سے وادی کو ایک دن میں 25کروڑ کا نقصان ہوگا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہراہ پر پہلے ہی یکطرفہ ٹریفک چل رہا ہے اور ہفتے میں تین دن ہی یہاں مال بردار گاڑیاں آتی ہیں۔شاہراہ پر ہفتے میں تین دن جموں سے سرینگر جبکہ تین دن سرینگر سے جموں گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی جاتی ہے اور اگر اب تازہ فرمان کو  عملانے سے مزید 2دن شاہراہ بند رہے گی اور اس طرح کل ملا کر ہفتے میں 5دن شاہراہ گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند رہ سکتی ہے جس سے وادی کی صورتحال ایک بار پھر بد سے بتر ہونے کا اندیشہ ہے ۔تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ فرمان کشمیر کی اقتصادی پوزیشن تباہ کرنے کیلئے جاری کیا گیا ہے اور اس پر سرکار کو پھر سے نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ۔کشمیر اکنامک الائنس چیئرمین محمد یاسین خان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ شاہراہ پہلے سے ہی یکطرفہ گاڑیوں کی آمد وفت کیلئے کھلی ہے اور اب سرکار کی جانب سے جو فرمان جاری کیا گیا ہے اُس سے وادی میں ضروری اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو نے کے ساتھ ساتھ تاجروں کا کاروبار بھی ٹھپ ہو گا، وہیں فروٹ گرورس جو مال لیکر بیرون ریاستوں یا ممالک فروخت کرنے جاتے ہیں اُنہیں بھی نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے جیسے سرما کے دوران تھے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سڑک کے ایک دن بند رہنے کے سبب وادی کو 25کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور اب اگر مزید 2 دن تک شاہراہ کو بند رکھا گیا تو اُن 2روز میں وادی کو 50کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑے گاکیونکہ اس دوران نہ ہی یہاں سے مال جائے گا اور نہ ہی وہاں سے یہاں مال آسکے گا ۔اکنامک الائنس کا کہنا ہے کہ اب اگر5روز شاہراہ بند ہوئی تو 125کروڑ کا نقصان ہوگا۔کشمیر چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز صدر شیح عاشق نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا اس فیصلے سے ہر ایک شعبہ نقصان سے دوچار ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ایک تو ہماری پولٹری اور لائیو سٹاک کی درآمد میں کمی آئے گی، وہیں فروٹ گروورس کا مال بھی باہر جانے سے رہ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پولٹری فارموں سے وابستہ افراد نے چیمبر میں ایک یادشت بھی پیش کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے اُن کا سارا کاروبار ٹھپ ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ آج کل کولڈ سٹوریج میں پڑے میوہ کی 100سے150گاڑیاں روازنہ باہر جاتی ہیں اور اگر انہیں بھی صرف 2 دن ہی شاہراہ پر چلنے کیلئے ملے تو اُن کا کام مکمل ٹھپ ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ٹرک مالکان نے بنکوں سے قرضہ لیکر ٹرانسپوٹیشن شروع کی ہے اگر سڑک مزید دو دن کیلئے بند رہتی ہے تو وہ کیا کمائی کریں گے ۔ کشمیرٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے ایک دھڑے کے صدر حاجی محمد صادق بقال نے کہا کہ امسال پہلے ہی3500کروڑ روپے کا نقصان شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں ہوا ہے،اور اب سرکار کا نیا فرمان تجارت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ ہول سیل مٹن ڈیلرس ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری معراج الدین گنائی نے بتایا کہ صرف 3ماہ کے دوران40روز تک سرینگر جموں شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں گوشت کا کاروبار کرنے والوں کو14کروڑ روپے کا نقصان ہوا،اور اب ہفتے میں دو روز تک سڑکیں بند ہونے کے نتیجے میں انکی کمر ٹوٹ جائے گی۔کشمیر پسنجر ویلفیئر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن صدر شیخ محمد یوسف نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ انکی گاڑیاں بیشتر بین الضلعی سڑکوں پر چلتی ہیں،اور شاہراہ بند ہونے کے نتیجے میں دم توڑتی ٹرانسپورٹ صنعت مزید خستہ ہوگی۔کشمیر فروٹ گروورس ایسو سی ایشن صدر بشیر احمد بشیر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ شاہراہ کو مال و مسافربردارٹریفک کی نقل و حرکت کیلئے بند کرنے سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کو نا قابل تلافی نقصان پہنچے گا۔محکمہ ہارٹیکلچر کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا’’کولڈ سٹوریج میں جو مال رکھا گیا تھا وہ اس وقت باہر جا رہا ہے اس پر بھی 2 روز سڑک بند رہنے سے روک لگ سکتی ہے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ اب فروٹ گروورس کو بھی مال باہر بھیجے کیلئے اجازت حاصل کرنی پڑے گی ۔محکمہ ٹریفک کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ روزانہ شاہراہ پر جموں سے سرینگر اور سرینگر سے جموں 3ہزار سے 4ہزار چھوٹی بڑی مسافر او ر مال بردار گاڑیاں آتی جاتی ہیں ۔ان گاڑیوں میں 7سو سے 100گاڑیاں ایسی ہوتی ہیں جن میں لائیوسٹاک اور ضروری اشیاء ہوتی ہے ۔آئی جی پی ٹریفک الوک کمار نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا 5دن تک گاڑیوں کے نہ چلنے کے حوالے سے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ 
 
 
 

اننت ناگ کے دولہے کو ڈوڈہ سے دلہن لانے کا اجازت نامہ مل گیا

عارف بلوچ
 
اننت ناگ//سرینگر جموں شاہراہ پر بندشوںکے اطلاق کے سبب اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے شادی کے سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر سے اجازت نامہ حاصل کیا ہے ۔مذکورہ خاندان کوڈوڈہ سے دلہن لانی ہے، جس کے لئے انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے رجوع کیا۔ دانش علی ولد شوکت علی بٹ ساکن نیو قاضی باغ اننت ناگ کو 12باراتیوں کے ساتھ 4گاڑیوں کے ہمراہ ڈوڈہ جانے اور واپسی کی اجازت ہوگی لیکن دوران سفرگاڑیوں کی چیکنگ کی جائے گی اور اجازت نامہ صرف دو دن کے لئے ہوگا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پولیس نے اندھے قتل کا معاملہ24 گھنٹوں میں حل کرلیا | شوہر نے بیوی کے ناجائز تعلقات کا بدلہ لینے کیلئے مل کر قتل کیا
خطہ چناب
کشتواڑ کے جنگلات میں تیسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے محاصرے کو مزید مضبوط کیا گیا : پولیس
خطہ چناب
کتاب۔’’فضلائے جموں و کشمیر کی تصنیفی خدمات‘‘ تبصرہ
کالم
ڈاکٹر شادؔاب ذکی کی ’’ثنائے ربّ کریم‘‘ تبصرہ
کالم

Related

صفحہ اول

جموں و کشمیر میں 14سے 18سال کی عمر کے بچے10فیصد سکولوں سے باہر پرائمری اور سیکنڈری سطح پر 28فیصد سے زیادہ بچے ہر سال تعلیم چھوڑرہے ہیں

July 4, 2025
صفحہ اول

کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش تیسرے دن میں داخل

July 4, 2025
صفحہ اول

یاترا کے پہلے 2 دن ۔ 20,000سے زیادہ یاتریوں کے درشن:ایل جی

July 4, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

جموں و کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?