محمد تسکین
بانہال// بدھ کی شام جموں سرینگر قومی شاہراہ پر رامسو کے ہنگنی علاقے میں جموں سے سرینگر کی طرف جانے والا ایک ٹرک سڑک پر الٹ گیا ہے اور یہ ٹرک نیچے نالہ بشلڑی میں گر جانے سے بال بال بچ گیا۔ اس ٹرک میں سوار تمام دو افراد ڈرائیور اور کنڈیکٹر بغیر کسی زخم کے بچ نکلے ہیں ۔ اس ٹرک میں انڈے لدھے ہوئے تھے۔ موقع موجود ایس ایچ او رامسو نعیم الحق متو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جموں سے سرینگر آنے والا رامسو کے نزدیک شاہراہ پر الٹ گیا اور اس میں سوار ڈرائیور اور کنڈیکٹر بچ نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کھمبے سے ٹکرانے کے بعد سڑک پر الٹ گیا اور ٹرک کا اگلا حصہ نیچے نالہ بشلڑی کی طرف نکل گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرک کے الٹنے کی وجہ سے شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کے ہی قابل رہ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کمپنی کے کرین کی مدد سے پلٹ گئی گاڑی کو ایک طرف کھینچا جارہا ہے تاکہ یہاں معمول کے دو طرفہ ٹریفک کو بحال کیا جائے ۔