بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر جمعہ کے روز جموں سے سرینگر کی طرف ٹریفک کو جانے کی اجازت تھی لیکن صبح سے ہی شاہراہ کے مختلف مقامات پر ٹریفک جام کا شروع ہوا سلسلہ شام تک جاری تھا ۔ آج ناشری ٹنل سے ٹریفک کو چھوڑنے کے باوجود چنہنی اور ادہم پور کے درمیان ٹریفک جام کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔ اس کے علاوہ بانہال رام بن سیکٹر بھی بھی ٹریفک جام کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے وادی کشمیر کی طرف جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔مسافروں نے بتایا کہ نگروٹہ سے لیکر ادھم پور تک کاسفر جو عام طورپر پون گھنٹے میں طے ہوجاتاہے کو طے کرنے میں 4گھنٹے لگے۔