Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

شاہد خاقان عباسی کے کابل میں افغان قیادت سے مذاکرات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 7, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
اسلام آباد //پاکستان کے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی جمعے کو ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے جہاں اْن کے افغان قیادت سے مذاکرات میں حصہ لیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور صدر اشرف غنی کے درمیان کابل کے صدارتی محل میں مذاکرات ہوئے اور پاکستانی وزیراعظم کے دفتر سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق دونوں راہنماؤں نے علاقائی سلامتی کے مشترکہ مقصد کو ’’کونیکٹیوٹی‘ یا خطے کی ربط کاری کے ذریعے حاصل کرنے پر اتفاق کیا۔اس دورے میں وزیرِ خارجہ خواجہ آصف، وزیرِ داخلہ احسن اقبال، پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ اور صوبہ خیر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا بھی وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ ہیں۔اس دورے میں وزیرِ خارجہ خواجہ آصف، وزیرِ داخلہ احسن اقبال، پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ اور صوبہ خیر پختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا بھی وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ ہیں۔افغان صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اْن کے وفد نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حزب اسلامی سربراہ گلبدین حکمت یار کے علاوہ حزب وحدت کے استاد محمد محقق سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کی اگرچہ تفصیلات تو فراہم نہیں کی گئی لیکن انھیں افغانستان میں امن و مصالحت کے لیے کی جانے والی کوششوں کے سلسلے میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔وزیرِ اعظم پاکستان کے اس دورے کے دوران افغان امن عمل خاص طور پر صدر اشرف غنی کی طرف سے طالبان کو مذاکرات کی دعوت دینے کے بعد کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی اعلیٰ سیاسی قیادت کے درمیان مذا?رات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور اْن کے خلاف ناکافی کارروائی کے دو طرفہ الزامات پر کابل اور اسلام آباد کے تعلقات میں تناؤ ہے۔پاکستان کا الزام ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کی پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں جہاں سے وہ پاکستان میں حملے کرتے ہیں۔ افغان حکومت کا مؤقف ہے کہ حقانی نیٹ ورک اور دیگر افغان طالبان کے پاکستان میں محفوظ ٹھکانے ہیں جو افغانستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔جمعے کی دوپہر پاکستانی وزیرِ اعظم کابل کے ہوائی اڈے سے جب افغان صدارتی محل پہنچے تو صدر اشرف غنی نے اْن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمان وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے افغان صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔اس دورے کے آغاز سے قبل پاکستان کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت انسدادِ دہشت گردی اور سلامتی سے متعلق معاملات پر بات چیت کے علاوہ سیاسی اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنے پر بھی تبادلہ خیال کرے گی۔ریاست کی سطح پر مذا?رات کے آغاز کے لیے صدر اشرف غنی نے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو اس دورے کی دعوت دی تھی۔وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے دورے سے محض ایک روز قبل جمعرات کو افغان سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے افغان سرحدی صوبے کنٹر میں بمباری کی جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستانی فورسز نے توپوں سے لگ بھگ 600 گولے داغے۔تاہم افغان حکام کے مطابق اس بمباری میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔افغان وزارتِ خارجہ نے پاکستان کی طرف سے مبینہ فضائی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے افغانستان کی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسے واقعات دونوں ملکوں کے تعلقات کو متاثر کریں گے۔پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو رات گئے ایک بیان میں ان الزامات کو رد کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے افغانستان کی حدود میں کوئی کارروائی کی ہے۔وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنے قبائلی علاقے باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں۔بیان کے مطابق اس آپریشن کے بارے میں افغان سیکیورٹی فورسز کو مسلسل آگاہ رکھا جاتا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ایس آر او-43 کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ملی ٹینسی کے متاثرین کو روزگار فراہم کیا جائے گا: منوج سنہا
برصغیر
پونچھ: مغل روڈ پر پتھر گرآنے کے دوران دولہا سمیت تین افراد زخمی
پیر پنچال
ہم نے پاکستان میں 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کوئی نشانہ ضائع نہیں گیا:اجیت ڈوول
برصغیر
خواتین کی خود مختاری کے تئیں مادر مہربان کا رول قابل سراہنا ہے:سکینہ یتو
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دسواں قافلہ روانہ

July 11, 2025
برصغیر

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی پر عبوری روک نہیں آدھار کارڈ کو شناختی دستاویز کے بطور منظور کرنے کی ہدایت

July 10, 2025
برصغیر

سیلاب متاثرہ 6ریاستوں کیلئے1,066.80کروڑروپے کی امدادمنظور مودی حکومت ہرحال میں ریاستوں کے ساتھ کھڑی:امت شاہ

July 10, 2025
برصغیر

شدید بارشوں کے باوجود پانی کا جماؤ کم ہوا: ریکھا

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?