نئی دہلی//پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی سمیت کئی کھلاڑیوں کے دستخط کی ہوئی جرسی انہیں بطور تحفہ میں دینے کے لئے وراٹ اینڈ کمپنی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ہندوستانی ٹیم نے کچھ دن پہلے ہی آفریدي کے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد کھیل کا جذبہ دکھاتے ہوئے انہیں کپتان وراٹ سمیت کئی ہندوستانی کھلاڑیوں کے دستخط کی ہوئی جرسی تحفہ میں دی تھی۔ 37 سالہ آفریدي نے اپنے ٹوئٹر پر لکھا، "آپ کا اور مکمل ہندوستانی ٹیم کا اس شاندار تحفہ کے لئے شکریہ وراٹ کوہلی۔''معزز سپر اسٹار امید ہے کہ آپ سے جلد ملاقات ہوگی۔ " 18 نمبر کی جرسی پر اسٹار بلے باز وراٹ کے علاوہ یوراج سنگھ، آشیش نہرا، جسپریت بمراھ، سریش رینا، پون نیگی، محمد سمیع، رویندر جڈیجہ، بھونیشور کمار، اجنکیا رہانے ، شکھر دھون، روی چندرن اشون، ہاردک پانڈیا اور روی شاستری کے دستخط ہیں۔ آفریدی نے اس سال فروری میں باقاعدہ طور پر کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ انہوں نے گزشتہ سال ہندوستان کی میزبانی میں ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کی تھی۔ آفریدی نے 27 ٹیسٹ میچوں میں 1716 رنز اور 48 وکٹیں حاصل کیں وہیں 398 ون ڈے میں 8064 رنز اور 395 وکٹیں حاصل کیں۔ کرکٹ کے چھوٹے فارمیٹ ٹوئنٹی -20 کے جارح بلے بازوں میں شمار آفریدي نے 98 ٹوئنٹی -20 بین الاقوامی میچوں میں 1405 رنز اور 97 وکٹیں حاصل کیں۔یواین آئی