شاگڑی چملواس میں 2مکان شاہراہ سے گر آئے بھاری ملبے کی زد میں حفاظتی دیواروں کیلئے التجاء کے باوجود حکام اور ہائی وے اتھارٹی نے کوئی توجہ نہیں دی: متاثرین

 محمد تسکین

بانہال // جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع بانہال کے شالگڑی چملواس علاقے میں پسیوں کے گرنے کی وجہ سے دو رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے اور جموں سرینگر قومی شاہراہ سے آیا ہوا سارا ملبہ مکانوں میں گھس گیا ہے۔اس واقع میں عمیر اقبال خان اور عنائت اقبال خان ولدیت محمد اقبال خان سکنہ شالگڑی چملواس کے دونوں مکانوں کے ڈھ جانے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے اور انہوں نے انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔متاثرین نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ حفاظتی دیواریں لگانے کیلئے ضلع انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کو کئی بار مطلع کیا گیا تھا مگر حفاظتی دیواریں نہ دینے سے شاہراہ سے گرنے والا سارا ملبہ اور ملبے کا پانی گھروں میں گھس آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کنبے نقل مکانی کر رہے ہیں اور پیر کی دوپہر بعد تک بھی انتظامیہ کا کوئی حاکم یہاں نہیں پہنچا۔