سرینگر// ہندوستان اور پاکستان کے فوجی پہلی بار ایک ساتھ مشترکہ مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ فوجی مشق روس میں شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن کے تحت ہورہی ہے۔ روس کے چیلیابنسک علاقہ کے چیبراکل میں ہفتہ کے روز ’شانتی مشن 2018‘ کے بینر تلے یہ مشق شروع ہوئی۔شانگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن میں شامل چین اور روس سمیت دیگر ممالک اس فوجی مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ چین کے غلبہ والی اس تنظیم میں ہندوستان اور پاکستان بھی شامل ہیں۔اس فوجی مشق سے تمام ممالک کے فوجیوں کو دہشت گردوں سے لڑنے کے لئے کئے جانے والے آپریشنزکی تربیت ملے گی۔ اس میں ماک ڈریل جیسے ٹرینگ بھی کی جائے گی۔اس فوجی مشق میں روس کے 1700 فوجی، چین کے 700 فوجی، ہندوستان کے 200 فوجی شامل حصہ لے رہے ہیں ۔ ہندوستانی فوجیوں میں راجپوت رجمنٹ اور ایئرفورس کے جوان بھی شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب بھارت اور پاکستان کی افواج روس میں شگھائی تعاون کی تنظیم (ایس سی او) کے تحت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ فوجی مشقوں میں ایک ساتھ حصہ لے رہی ہیں۔جس کا مقصد دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کو کم کرنے کے لیے تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔