Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

شام ۔۔۔ مظلومین یکہ وتنہا نہ ہوں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 15, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
15 Min Read
SHARE
  دل کر رہا ہے آج کچھ ایسا لکھیں
کہ آسماں لرز اٹھے زمیں پھٹ پڑے
ہماری تڑپ ہمارے لفظوں میں جھلکے
ہمارے قلم سے لہو ٹپکے
ظالموں کے ظلم کا منظر 
تصویر بن کر کاغذ پہ اُبھرے
بے گناہ مسلمانوں کی درد بھری چیخیں 
بادلوں کو چیر کر عرش سے ٹکرائیں
ظالم نست و نابود ہوجائیں
آمین
اے ربِ کائنات! ہم تیرے ادنیٰ سے بندے تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمّتی آج بےیار و مددگار ہیں تیری ہی بنائی دنیا میں ہم مظلوم و محتاج ہیں ،ظالم وجابر طاقتیں ہم پہ حاوی ہوچکی ہیں، مسلمانوں کی جان اور آبرو کے دشمن بن کر دنیا بھر میں انہیں رُسوا کیا جارہا ہے ،ایک روٹی کے عوض میں ہماری ماں بہنوں کی عظمت تار تار کی جارہی ہے، زندہ قوم کہلانے والے ہم اپنے بچوں کی ننھی لاشوں کو اٹھارہے ہیں، جو ہمارا مستقبل ہیں وہ لحد میں سورہے ہیں ۔آج ہمارا ایمان ہتھیلی پہ جلتا ہوا مشعل بن چکا ہے ۔آخر یہ کیسی آزمائش ہے جو انسانیت کے دشمن یہود نصاریٰ کے ساتھ مل کر تیرا کلمہ پڑھنے والے ہمارے بےبس و بے قصور بھائی بہنوں یہاں تک کہ معصوم بچوں کا قتل عام کر رہے ہیں ۔بے شک ہم مانتے ہیں یہ مظلوم مسلمانوں کے لئے ایمان کی آزمائش ہے، انہیں خود کو انسان ثابت کرنے کا وقت ہے اور ایسے میں ہر مسلمان کے لئے جہاں اپنے دفاع میں جہاد کا حکم بھی ہے ، وہاں یہ کہ وہ مظلوموں کا ساتھ دیتے ہوئے خود کو صلاح الدین ایوبی ؒ ،محمد بن قاسم ؒبن کر فی سبیل اللہ ظالموں کے خلاف جہاد وقتال کریں ۔ قرآن سے بھی یہ حکم ثابت ہے پھر بھی ہم مسلماں کیوں خاموش ہیں جبکہ اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ہمیں جہاد کا حکم دیا ہے ,,,
آخر کیا وجہ ہے کہ تم اللہ کی راہ میں اُن بےبس مردوں , عورتوں اور بچوں کی خاطر نہ لڑو جو کمزور پاکر دبالئیے گئے ہیں اور فریاد کررہے ہیں کہ خدایا ہم کو اس بستی سے نکال جس کے باشندے ظالم ہیں اور اپنی طرف سے ہمارا کوئی حامی و مدد گار پیدا کردے 
یا اللہ آج تیری بارگاہ میں ہم شرمندہ ہیں کہ ہم تماشہ بین جمود کے پتلے بنے بنے آہیں بھرنے اورآنسو بہانےکے سوا چاہ کر بھی کچھ نہیں کرپاتے کیونکہ تیرے سوا یہاں کوئی نہیں ہے جو ہماری فریاد سن سکے بیے گناہ مسلمانوں کا درد ،اُن کی تڑپ، ان کی سسکیاں محسوس کرسکے ،آج تیرے بندوں کے خلاف شام وفلسطین وغیرہ دیسوں میں ظلم و بربریت کے جو خوف ناک ہتھکنڈےآزمائے جار ہے ہیں انہیں دیکھ کر ساری کائنات لرز رہی ہے ،ننھے بچوں کے لہولہاں جسم، اُن کی سسکیاں ،ان کی دم توڑتی ہوئی آخری ہچکیاں دیکھ کر روح کانپ اٹھتی ہے۔ یاربِ کائنات! ہم مسلمانوں کو غیبی مدد فرما، ہمیں اپنی پناہ میں لے لے یا کل ہونے والی قیامت آج ہی کردے ،کیونکہ اس طرح ہر دن مسلمانوں کو مرتے دیکھ کر اب جیا نہیں جاتا ،ان آنکھوں سے پھول جیسے ننھے بچوں کو خون سے تربہ تر روتے بلکتے اور درد سے کراہتے ہوئے دیکھا نہیں جاتا ، اُن کی درد بھری چیخ و پکار ہمیں جھنجوڑتی ہیں ،دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔آخر خوں کی یہ ہولیاںکب تک چلیں گی ؟؟؟ آخر مسلمانوں کا قصور کیا ہے جو جابجا اس طرح قتل ہور ہے ہیں ؟ ان پھول جیسے بچوں ،لاچار بزرگوں، بے قصور نوجوانوں اور معصوم عورتوں کو’’ دہشت گرد‘‘ ہونے کے نام پہ اتنے ظلم کب تک ڈھائے جائیں گے ؟؟؟ کیا دنیا بھر کے مسلمانوں میں کوئی منصف مزاج ، کوئی ہمدرد ِ انسانیت ، کوئی صاحبِ اقتدار واختیار نہیں بچا ہےجو اس ظلم و بربربر یت کا سدباب سکے ، جو  ظالم اسد اور اس کے حربی مددگاروں سےیہ پوچھ سکے کہ ان بے گناہ معصوموں کو کیوں مارا جارہا ہے؟ کیا ان خون خوار وظالم شیطانوں کو روکنے والا کوئی جانباز حق پرست ایماں والا مسلماں نہیں بچا ہے ؟
شام کے شہر غوطہ میں بے گناہوں پہ ظالموں قاہروں کے ہاتھوں ظلم وستم کی جو انتہاء  ہوئی، جس طرح گولہ بارود کی بارشیں کر دیں ،اُس کے نرغےمیں معصوم بچوں سے لے کر پردہ نشیں خواتین سمیت مقامی آبادی کے پیر و جوان تڑپ تڑپ کرجان بحق ہوئے ،کچھ ہی پل میں سارا شہر گولہ بارود کے گردوغبار میں خاک ہوکر دھواں ہوا، انسانی جسم کے اعضاء چاروں طرف بکھرگئے ا نبیأ کی سرزمین خون ناحق سے سرخ ہوچکی ہے ،ہر  با ضمیر کی آنکھ سے آنسوؤں کا سیلاب بہہ رہا ہے،  درد سےخشک کپکپاتے لبوں سے رحم و مدد کے لئے پکار یں آرہی ہیں ، اتنا ہی نہیں بلکہ ننھے منے بچے بھوکے پیاس کی حالت میں موت کا انتظار کررہے ہیںاور توتلی زبان سے کہتے ہیں کہ مرنے کے بعد انہیں کھانا ملے گا جو اللہ کے پاس ہے ۔ان الفاظ میں معصومیت ہی نہیں بلکہ مظلومیت پیوست ہے ، درد و کرب کی ٹیسیں ہیں ، بھوک پیاس کی شدت ہے ۔ یہ الفاظ دنیا بھر کے اُن تمام مسلمانوں کے منہ پہ زور دارطمانچہ ہیں جو اپنے دسترخوانوں پر لاتعداد لذیذ پکوانوں اور مرغن غذاؤں سے مزے اٹھارہے ہیں اور آئے دن جلسے ،مشاعروں ، شادیوں اور دیگر ہفوات و فضولیات پر کروڑوں روپیہ خرچ کر واہ واہی بٹور تے ہیں ، حالانکہ ان مناظر کو دیکھ کر ابلیس بھی اللہ سے پناہ مانگ رہا ہوگا ,۔ الغوطہ کی ننھی سی لاشوں کو دیکھ کر فرشتے بھی آنسو بہاتے ہوئے رب کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہو رہے ہوں گے ، کائنات کا ذرہ ذرہ تلملا رہاہوگا ۔ ہم سب ان جگر سوز مناظر کے درمیان شام کے گھمبیر حالات سے واقف ہوکر بھی غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں 
اور کچھ انسان کہلانے والے مردہ ضمیر کے طاقت ور لوگ اور شیطان کے چیلے جنگلی جانوروں کو بھی پیچھے چھوڑ کر وحشت کا ایسا ننگا ناچ ناچ رہے ہیں کہ انسانیت کی دھجیاں اُڑرہی ہے ۔یہ وحشت بھرے منظر دیکھ کر ایسے لگ رہا ہے کہ جہنم مرنے کے بعد نہیں بلکہ اسی دنیا میں ہی موجود ہے۔  
ہمارے بچوں کو ایک معمولی خراش بھی آ جائے تو ہم تڑپ اٹھتے ہیں لیکن شام میں جس طرح معصوم بچوں کے جسموں کے چیتھڑے اُڑ ائے جا رہے ،ہیںکیا یہ دیکھ کر ہم میں سے کسی کا کلیجہ نہیں پھٹ رہا ؟  کیاان معصومین کی بے گور وکفن ننھی لاشیں کسی کو دکھائی نہیں دے رہی ہیں ؟ کیابھوک پیاس سے بلکتے بچوں پہ کسی کو ترس نہیں آرہا ؟ آخر کہاں مرگئے ہیں انسانیت کے نام نہاد علمبردار اور انصاف کے دعویدار جو بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں ؟آج وہ شام پر خاموش کیوں ہیں ؟ کہاں ہے مشترکہ اسلامی فوج جو مسلمانوں کے تحفظ کے لئے بنائی گئی تھی اور کہاں مرچکے ہیں عرب ممالک کے حکمران ؟کیا عرب ممالک خاص کر سعودی عرب کو کو اگر مصر کے فوجی آمر جنرل سیسی کی مدد کرنا یاد رہا مگر سیریا کے مظلومین کی مدد کیوں بھول گیا؟اس پاک ومطہر ملک میں ہمارے آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے  اور پورےجہان کوانسانیت کا درس دیا اور حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کا فراموش شدہ سبق ملت کو پڑھایا جس میں کمزور وں، لاچاروں،مظلوموں کی مدد کرنا اور ان کے جان و مال اورآبرو کی حفاظت کر نا سر فہرست شامل ہے ۔آج اسی عرب ممالک کے مسلماں دوغلے پن کے شکار نظر آرہے ہیں، جس عظیم ملک کی سرزمین پر کئی صحابہ ٔکرام محواستراحت ہیں ،آج وہ ملک امر یکہ اور اس کے دُم چھلوں کے کہے پر تماشہ بین بناہوا ہے ، جس سرزمین سےاسلام اور مظلوموں کی خاطر انصاف اور مساوات کی خاطر کئی جنگیں لڑی گئیں آج وہ ملک شام  کے حوالےسےصم بکم نظر آرہا ہے ،اسلام نے جں جن باتوں اور امور سے ہمیں منع کیا ہے آج عرب دنیا ان سب کی تائید میںمندر تعمیر کر نے کی اجازت دے رہا ہے ، جہاں سے بُت پرستی کا خاتمہ کیا گیا تھا ،آج وہیں پھر سے بُت پرستی کی شروعات کی جارہی ہیں ، یہ ایسی دوغلی سیاست اور منافقت ہے جسےدیکھ کر آج ہر باشعور مسلماں کا سر شرم سے جھک رہا ہے ۔ عذابِ الہیٰ کے مستحق ہیں یہ تمام عرب حکمران جو منا فقت اور نفس پرستی میں مدہوش ہوکر ظالموں اور جابروں کی کاسہ لیسی کر رہے ہیں اور شرم آنی چاہئے ان علما  ٔ اور جبہ ودستار والوں پرجو ان حالات سے واقف ہوتے ہوئے بھی اپنے حقیر مفادات کے لئے باطل کے تلوے چاٹ رہے ہیںلیکن یاد رکھئے ظلم کی عمر اور ظالم کی مہلت بہت قلیل ہوتی ہے ، اس دنیا کے علاوہ ایک اور دنیا ہے وہاں عیار حکمرانوں اور مکار علما  ٔ کی پکڑ ضرور ہوگی، یہ سب یکجا محشر میں ظالموں کی ہی صف میں کھڑے ہوںگے ، پھر مظلومین کا ہاتھ اور ظالموں کا گریبان ہوگا اور ہر بیگناہ مظلوم مسلمان ان سے پوچھے گا کیامعصومین کے قاتل بشارالاسد کی بمباری اور تمہاری منافقانہ خاموشی اورسنگ دلی میں کوئی فرق ہے ؟تم نے ہمارے بچاؤ میں کچھ نہ کر کے ظالم وقاتل کے سفلی حوصلے بلند کئے ،اس لئے تم بھی ہمارے خون ناحق میں برابر کے ذمہ دار ہو۔ 
اے عالم ِاسلام ! خدا کے واسطے غفلت ومدہوشی کی نیند سے جاگ جاؤ، سیر یا کے معصوم بچوں، خواتین ، بزرگوں اور جوانوں کے لئے اپنی طاقت واستطاعت کے مطابق ہی سہی کچھ کر دکھاؤ، ان کی حمایت میں اپنی آوازیں بلند کرو ، اس خوں ریزی درندگی کی مخالفت کرو تاکہ بڑی سے بڑی جابر طاقتیں اس جنگ وجدل کو روکنے پر مجبور ہوجائیں ، ظالموں اور قاتلوں کے سامنے اپنی گردن پیش نہ کرواور نہ خود کو  بےبس لاچار بناکے رکھو، اپنے ضمیر کی طاقت کو پہچان لو۔ اگر تم نے آج خاموشی اختیار کی تو آخر کار یہ آگ تمہارے گھروں تک بھی باطل پہنچا سکتا ہے ۔ بہتر ہے آج ہی بیدار ہوجاؤ، کب تک اپنے جوانوں، کمزور عورتوں،بزرگوں اور بچوں کی لاشیں اٹھاتے رہوگے ؟فیس بک ٹویٹر واٹس اَپ کی فالتو دنیا سے نکل کر میدان ِ عمل میں آ جاؤ، بہادر مرد بن کے دکھاؤ، اپنے ایمان ویقین اور جذبہ ٔاخوت کو ثابت کر دکھاؤ، انسانیت کا غم خوار اورمظلومین کا غم گسار بنوکیونکہ مومن مسلمان وہی ہے جو اپنے مسلمان بھائی بہنوں کو دکھ درد میں دیکھ کر اپنے قلب وجگر میں اس کی تکلیف محسوس کرتا ہے ۔ ارشاد آںحضورؐہے: نیا بھر کے تمام مسلماں ایک جسم کی مانند ہیں، اس لئے جسم کے کسی بھی حصہ پہ چوٹ لگے تو سارا جسم درد سے کراہ اٹھتا ہے ۔ (الحدیث )۔خدا کے لئے ابھی کے ابھی تمام فروعی اختلافات اور تفرقہ بازیاں چھوڑ کر ایک ہوجاؤ اور عالم انسانیت کی خیر خواہی میں اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا علَم اپنے کندھوں پر اٹھاکے شام ، عراق ، فلسطین ، مصر، لیبیا اور دیگر مسلم ممالک میں مسلمانوں کے لئے سامان ِ تحفظ کرو اور دنیائے باطل کو بتا دو کہ چاہے تم مسلمانوں کو مٹانے پر تُل جاؤ یا غیرمسلم قوموں کو روند نے کے لئے شیطانی منصوبے بناؤ، ہم بہ حیثیت خدائی خد مت گار تمہیں کسی ایک بھی مظلوم وبے نوا انسان پر دست آزمائی کر نے نہ دیں گے، چاہے اس کا کچھ بھی مذہب اور عقیدہ ہو ۔ ہمیں اسلام یہ تعلیم دیتاہے کہ تم ظالم کی بھی مدد کر اور مظلوم کی بھی۔ ظالم کی مدد یہ ہے اسے ظلم سے روک لو اور مظلوم کی مدد یہ ہے کہ اسے ظالم کے ظلم و جبر سے بچاؤ     ؎
ہم خود تراشتے ہیں منازِل کے سنگِ میل
ہم وہ نہیں ہیں جن کو زمانہ بنا گیا  

 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?