جموں//پی ایچ ای اور آبپاشی کے وزیر شام چودھری نے ایک میٹنگ کے دوران سرحدی دیہات میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ کی تیاریوں کا جائیزہ لیا ۔ ایس ڈی ایم آر ایس پورہ کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔ شام چودھری نے صحت محکمے کو ہدایت دی کہ وہ سائی ، ارنیہ اور باسپور میں ایمبولینس گاڑیاں دستیاب رکھیں تا کہ ایمر جنسی صورتحال سے نمٹا جا سکے ۔ انہوں نے پشو پالن محکمے سے کہا کہ وہ مویشیوں کیلئے مفت ادویات دستیاب کرائیں ۔ وزیر نے آر ڈی ڈی محکمہ سے کمیونٹی بنکروں کی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہوئے ہدایت دی کہ ان بنکروں میں پانی ، بجلی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات دستیاب کرائی جانی چاہئیں ۔ انہوں نے ایس ڈی ایم آر ایس پورہ سے کہا کہ وہ عارضی شیلٹر قایم کرنے کیلئے مقامات کی نشاندہی کریں اور لوگوں کو ان سہولیات کے بارے میں جانکاری دیں ۔ وزیر نے پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت دی کہ وہ چک دیوان گڑھ سے بلا چک تک سڑک کے میکڈمائیزیشن کے کام میں تیزی لائیں ۔ وزیر کو بتایا گیا کہ علاقے میں 391 آنگن واڑی مراکز کام کر رہے ہیں اور 14 ہزار سے زاید کنبے سماجی بہبود کی مختلف سکیموں سے استفادہ کر رہے ہیں ۔