ایجنسیز
دھرم شالہ ( ہماچل پردیش)// ایک خاتون پنچایت ممبر، جو کشمیر کے دو شال بیچنے والوں کو ہماچل پردیش میں ان کے سامان کی تجارت کے خلاف انتباہ کرتے ہوئے کیمرے میں دکھائی گئی تھی، کو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔حکام نے جمعہ کو بتایاکہ کانگڑا ضلع کے جے سنگھ پور سے تعلق رکھنے والی پنچایت کمیٹی کی رکن کے خلاف پہلے ہی “تعصب کو فروغ دینے” اور “مذہبی جذبات کی توہین” کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اور انہیں اس کے طرز عمل کی وضاحت کے لیے ایک وجہ بتا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ضلع پنچایت افسر نیلم کٹوچ نے تصدیق کی کہ نوٹس پر اس کا جواب غیر تسلی بخش ثابت ہونے کے بعد اسے معطل کر دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ معاملے کی مزید تحقیقات کے لیے جلد ہی ایک افسر کا تقرر کیا جائے گا۔پولیس نے خاتون کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا کی دفعہ 299 (مذہبی عقائد کی توہین)اور 196 (1) (بے قاعدگی کو فروغ دینے)کے تحت مقدمہ درج کیا۔