سرینگر //ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر نے سرینگر کے مختلف سکولوں بشمول جی ایس ایس شالیمار،جی ایچ ایس ایس نشاط اور گورنمنٹ ہائی سکول درگجن کا معائنہ کیا۔معائنے کے دوران درگجن ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا۔جس کی پاداش میں ہیڈ ماسٹرکوسی ای او آفس سرینگر کے ساتھ منسلک کیا گیا۔؎ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن نے معائنے کے دوران طلبأ اورسکولی عملے کے ساتھ بات چیت کی اورانہیں یقین دہانی دی کہ سکولوں کے لئے مزید بہتر کھیل ڈھانچہ اوردیگر سہولیات دستیاب رکھی جائیں گی۔انہوں نے سکولوںمیںاخلاقی تعلیم اورکونسلنگ پر خصوصی سیشنز کا انعقاد کرنے کی ہدایت دی۔ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن نے ہائر سیکنڈری سکول شالیمار کے لئے واٹر پیورفائر اورکھیل سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا۔اُن کے ہمراہ چیف ایجوکیشن آفیسر سرینگر بھی تھے۔اس سے قبل ایس پی ہائر سیکنڈری سکول کی طرف سے منعقدہ ایک سالانہ سائیکل دوڑ کے سلسلے میں ایک تقریب کے موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے بولتے ہوئے جی این یتو نے فاتحین کے لئے 5000روپے کے انعام کا اعلان کیا۔