سرینگر//ڈپٹی کمشنر سرینگر نے تحصیل دفتر بمنہ میںہفتہ واربلاک دیوس پروگرام کے تحت عوامی شکایات کی سماعت کاایک کیمپ منعقد کیا۔تحصیل دفتر شالہ ٹینگ کے احاطے میں منعقدہ اس پروگرام میں بمنہ،خوشی پورہ،زینہ کوٹ ،ایچ ایم ٹی،ٹینگہ پورہ،بٹہ مالو،اوربوٹ کالونی کے لوگوں کی کافی تعدادنے شرکت کی ۔اس موقعہ پر سرینگرڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نائب چیئرمین حارث احمدہنڈوبھی موجودتھے۔کیمپ کے دوران عوامی وفود اوربیسیوں لوگوں نے انفرادی طور ڈپٹی کمشنر کے سامنے اپنے مسائل بیان کئے اوردیرینہ مطالبات بھی پیش کئے۔مقامی لوگوں نے بمنہ میں فائراسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا اورسڑک کوکشادہ کرنے،ہوکرسرکے گردبنڈ کی تعمیر،بجلی کے کھمبوںاورترسیلی لائنوں کوبدل دینے ،نکاسی آب کے نظام میں وسعت دینے،اراضی کی تاربندی اور امام حسین اسپتال کوچالو کرنے کی مانگیں بھی پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام وفود اور انفرادی لوگوں کے مسائل اور مطالبات کو غور سے سنااورجائزمطالبات اور مانگوں کو بغیر کسی تاخیر پوراکرنے کایقین دلایا۔انہوں نے موقعہ پرہی حکام کو عوامی مسائل کے ازالے کی ہدایات دیں۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر نے تعلیم یافتہ جوانوں سے کہا کہ وہ آگے آکرحکومت کی کودروزگاراسکیموں کافائدہ اُٹھائیںاوراپنے اور اپنے کنبے کیلئے باوقار روزگارکمائیں۔اس دوران ڈپٹی کمشنر نے وومنزپالی ٹیکنیک بمنہ کابھی دورہ کیااور3کروڑ71لاکھ روپے کی لاگت سے زیرتعمیرکلاس وورکشاپ عمارت پرہورہے تعمیراتی کام کاجائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے کالج ملازمین کیلئے 1کروڑ86لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی رہائشی سہولیات کابھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ ایجنسی سے کام کی رفتار تیزکرنے کوکہا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر نے وی سی ایس ڈی اے کے ہمراہ شہجاراپارٹمنٹس کابھی دورہ کیااور مستقبل کی رہائشی سہولیات کاجائزہ لیا۔