گاندربل//جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شالہ بگ یک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ زور شور سے جاری ہے۔شالہ بگ کرکٹ گراؤنڈ میں بدھ وار کو ویلی ہنکس بمقابلہ مومنٹو کرکٹ کلب وتہ لار کے درمیان کھیلا گیا.ٹاس مومنٹو کرکٹ کلب وتہ لار نے جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا.مقررہ 40 اورز میں 8کھلاڑی آؤٹ ہونے پر 234 رن بنائے جس کے جواب میں ویلی ہنکس 38.3 اورز میں 221 رنوں پر سمٹ گئی اس طرح مومنٹو کرکٹ کلب نے 13 رنوں سے میچ جیت لیا.اشفاق غلام میچ کا بہترین کھلاڑی چنے گئے جنہوں نے بلے بازی کرتے ہوئے 37 رن بنائے جبکہ گیند بازی سے بھی کمال دکھاتے ہوئے مخالف ٹیم کے تین کھلاڑی آؤٹ کردئے۔