عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان میاں الطاف احمد کا کہنا ہے کہ اپنے شاعروں اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کا فرض ہے۔موصوف رکن پارلیمان نے منگل کے روزجموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز کی طرف سے یہاں ٹیگور ہال میں منعقد ہونے والے 2 روزہ گوجری ادبی اور ثقافتی کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاایسے پروگرام ہونے چاہئے، ہم سب کا خاص کر اکیڈمی کا فرض ہے کہ ہم اپنے ادیبوں اور شاعروں کی حوصلہ افزائی کریں۔انہوں نے کہاہمیں اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کرنا چاہئے اور ان میں شرکت بھی کرنی چاہئے۔
رکن پارلیمان کا کہنا تھاایسے پروگراموں سے نہ صرف کلچر کو فروغ ملتا ہے بلکہ نوجوانوں شاعروں اور ادیبوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے نئے ادبا و شعرا بھی عوام کے سامنے متعارف ہوجاتے ہیں۔
شاعروں اور ادیبوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کا فرض ہے: میاں الطاف احمد
