پلوامہ///دو ماہ قبل لاپتہ ہوئے شخص کی ہڈےوں کا ڈھانچہ پانپور کے شارشالی علاقے سے برآمد کےا گےا۔ پولےس نے شار شالی ، وھاب صاحب کی گجر بستی کے جنگل مےں اےک ہڈےوں کا ڈھانچہ پاےا۔ چھان بےن سے معلوم ہوا کہ ےہ ڈھانچہ دو ماہ قبل لاپتہ ہوئے اےک شخص محمد انور ملک، داماد جلال الدےن ساکنہ منڈک پال لدھو پانپور کا ہے۔ محمد انور چھبےس فروری سے لاپتہ تھا۔ اس سلسے مےں پولےس نے ابتدائی لاوازمات مکمل کرکے باقےات لواحقےن کے حوالے کر دئے۔