نئی دہلی// مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ شادی کرنے کے بعد بیویوں کو چھوڑ دینے والے تارکین وطن کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے جلد ہی قانون میں ترمیم کی جائے گی۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج یہاں ایک پروگرام میں بتایا کہ ایسے تارکین وطن پر شکنجہ کسنے کے لئے بل کا مسودہ تیار ہوچکا ہے ۔ محترمہ سوراج نے کہا کہ قانون میں تبدیلی کے بعد ایسے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکے گی۔ ویب سائٹ کے بذریعہ انہیں سمن بھیجا جائے گا اور مقررہ وقت پر حاضر نہ ہونے پر انہیں بھگوڑا قرار دے کر ملک میں ان کی آبائی و دیگر جائیداد ضبط کرلی جائیں گی۔ یو این آئی