مینڈھر//جمعرات شام دیر گئے مینڈھرکے علاقہ اوچھادمیں ایک سوموحادثہ میں3 افرادلقمہ اجل جبکہ 8دیگرزخمی ہوگئے جن میں سے3 کو نازک حالت میںجموں منتقل کیاگیا۔ مینڈھرکے علاقہ اوچھادمیں ایک سوموزیرنمبری JK121639 دیرشام حادثہ کاشکارہوئی جس کی وجہ سے 2افرادموقعہ پرجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک نے مینڈھرہسپتال پہنچنے پردم توڑا اور8دیگرزخمی ہیں۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افرادکی شناخت محمدنثارولدمحمدصادق (28سال)ڈرائیور۔محمدعامرولدسیداکبرعمر(20سال)محمدمرتضیٰ عارس۔ولد محمدعارس عمر16سال ساکنہ اوچھادکے طورپرہوئی ہے جبکہ رمضان احمد ،محمدشوکت اورشاہداقبال کو جموں منتقل کیا گیا۔بتایاجاتاہے کہ سومومیں سوارہوکریہ لوگ کسی شادی کی تقریب میں حصہ لینے کیلئے جارہے تھے۔