Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

شادی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 24, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
ندیم اپنے محلے میں ایک باعزت انسان شمار کیا جاتا تھا ۔ محلے میں جب بھی کسی ہمسایہ کو کوئی خوشی ہوتی تھی تو ندیم مبارکباددینے میں دیر نہیں کرتا تھا ۔ خاص کر جب کسی کا بچہ امتحان میں اچھی کارکردگی دکھاتا تھا تو ندیم کچھ زیادہ ہی خوش ہوجاتا تھا اور بچے اور اسکے والدین دونوں کی مبارکبادی اور حوصلہ افزائی میں پیش پیش رہتا تھا ۔۔۔
ندیم کے پڑوس میں رمضان خواجہ بھی رہتا تھا ۔ ایک سال پہلے رمضان خواجہ کی بیٹی ایم بی بی ایس کے مسابقی امتحان میں کامیاب ہوئی تھی تو ندیم اتنا خوش ہوا جیسے اسکی اپنی بیٹی کامیاب ہوئی ۔ ندیم نے خود اسکا داخلہ میڈیکل کالج میں کرایا اور کتابیں وغیرہ بھی خرید کر دیں۔ 
رمضان خواجہ کے بیٹے بلال کی شادی ہے ۔ تمام ہمسائے اور رشتے دار خوشیوں میں حصہ لینے کے لئے رمضان کے گھر تشریف لائے ہیں ۔ ندیم کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے لیکن وہ غیر حاضر ہی رہا۔ تمام ہمسایہ اور رشتے دار پریشان ہوئے کہ ندیم ایسا نہیں کر سکتا ہے ۔ آخر کیا وجہ ہے ندیم کی غیر حاضری کی ۔۔۔۔۔۔۔۔
ندیم کی غیر حاضری کی وجہ دریافت کرنے کے لئے رمضان خواجہ اور اسکی اہلیہ خود ندیم کے گھر تشریف لے گئے ۔۔۔
رمضان خواجہ  ۔۔۔۔۔۔۔۔ ندیم  ! ہمیں آپ سے توقعات نہیں تھیں ۔ہمیں پورا یقین تھا کہ آپ ہمارے بیٹے کی شادی میں ضرور شرکت کرینگے اور اس خوشی کا حصہ بن جائینگے ۔ آخر کیا وجہ ہے کہ آپ آئے نہیں؟
ندیم  ۔۔۔۔۔۔۔۔ خواجہ صاحب ! یہ کونسی خوشی ہے ۔ابھی تک آپ کا بیٹا بلال ایک پرندے کی مانند آزاد تھا ۔ اب اسکو ایک طرف آپ دونوں میاں بیوی شک کی نگاہوں سے دیکھو گے تو دوسری طرف اسکی بیوی ۔ اب اسکی مثال ایسی ہے جیسی ایک پنجرے میں بند پرندے کی ۔ کوئی چیز ماں باپ کے لئے لانا ہو تو بیوی بے خبر رہنی چاہیے ، بیوی کےلئے کچھ لائے گا تو ماں باپ اور بھائی بہنوں کو پتہ نہیں چلنا چاہیے ورنہ دن گزارنے بہت ہی کٹھن ثابت ہوں گے ۔ بیوی ایک الگ گھر بسانے کےلئے روز بلال کو اپنے گیت سناتی رہے گی اور اسکے لئے وہ ہر وقت حیلے بہانے ڈھونڈتی رہے گی ۔ دوسری طرف آپ لوگ اپنا گھر تباہی و بربادی سے بچانے کی خاطر بجائے موافق اور سازگار ماحول گھر میں پیدا کریں ، بلال کو ہی زمہ دار ٹھہرائینگے ۔ گھر سے باہر تو لوگ بلال کی عزت کریں گے لیکن گھر میں سوتیلا سلوک گھروالوں کی طرف سے ملے گا ۔ بلال کی شاید ہی کوئی بات اب گھر میں چلے گی ۔ بیوی کی بات پر ہاں کرے تو ماں باپ بھائی بہن سب مخالف ہوں گے ۔ ماں باپ کی فرمانبرداری کرنے لگے گا تو بیوی کو ایک الگ گھر بسانے کےلئے یہ ایک ٹھوس بہانہ فراہم ہوگا ۔  گھر کے افراد ، ہمسایہ اور رشتے دار سب کی نظریں بلال پر رہیں گی کہ ثابت قدم ہی رہا یا اسکی سوچ میں تبدیلی آگئی ہے۔۔۔
میں نے بہت سے نوجوانوں کو دیکھا ہے جو شادی کے بعد دیوانے بن گئے ۔ بہت سے لڑکوں کو جب اپنے والدین شادی کرنے کے لئے کہتے ہیں تو وہ انہی وجوہات کی بنا پر صاف انکار کرتے ہیں ۔ کیونکہ شادی کے بعد لڑکے کے لئے ہر دن امتحان جیسا ثابت ہو رہا ہے اور اس میں کامیاب ہونے کے لئے اسکو بے شمار کٹھن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔۔۔
اسی لئے میں کبھی بھی کسی لڑکے کی شادی میں نہ شرکت ہی کرتا ہوں نہ مبارکبادی ہی پیش کرتا ہوں ۔
���
بری گام قاضی گنڈ
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں

Related

ادب نامافسانے

کیچڑ میں کھلا کنول افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

چمکتی روشنیوں کا اندھیرا افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

آفت کے بعد افسانہ

July 19, 2025
ادب نامافسانے

تو مہکے میں مرجائوں افسانہ

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?