عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر//جموںوکشمیر ملک میں کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹس ( سی ڈی پی ) کی جیو ٹیگنگ میں پہلے نمبر پر ہے جسے مرکزی وزارتِ مائیکرو ، سمال اینڈ میڈیم اَنٹرپرائزز ( ایم ایس ایم اِی) نے نافذ کیا ہے۔جموںوکشمیر کی اِس کامیابی کے نتیجے میں پروجیکٹوں کی تیزی سے منظور ی اور مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈز کی بروقت اجرأ ہوگی جس کے نتیجے میں جموںوکشمیر میں ایم ایس ایم اِی کی تیز رفتار ترقی ہوگی ۔مرکزی وزارتِ مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم اَنٹرپرائزز ( ایم ایس ایم اِی ) جموںوکشمیر سمیت ملک میں کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں کو نافذ کر رہی ہے جس سے مرکزی حکومت کی گرانٹ 80فیصد تک مشترکہ سہولیتی مرکز کے پروجیکٹوں اور 70فیصد اِنڈسٹریل اسٹیٹس کی ترقی کے لئے عملایا جاتا ہے۔
جموںوکشمیر کواِنڈسٹریل اسٹیٹس اور کامن فیسلٹی سینٹروں ( سی ایف سیز) کی ترقی کے لئے وزارتِ ایم ایس ایم اِی سے10پروجیکٹ موصول ہوئے ہیں ۔ ایم ایس ایم اِی ۔ڈی ایف او جموں مرکزی وزارت ایم ایس ایم اِی کا فیلڈ آفس خطے کے ایم ایس ایم اِی سیکٹر کے فائدے کے لئے کلسٹر ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں سمیت مختلف سکیموں کی عمل آوری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔جموںوکشمیر میں سی ایف سی اور آئی ڈی کی کل پروجیکٹ ویلیو تقریباً90.73 کروڑ روپے ہے ۔مرکزی وزارت نے حال ہی میں جموںوکشمیر سمیت تمام ریاستوں کے لئے ایم ایس اِی۔سی ڈی پی کے تحت تمام پروجیکٹوں کو جیو ٹیگ کرنے کا مطالبہ کیا۔