سرینگر//سی پی آئی ایم نے ریاست کے پنچایتی و بلدیاتی چنائو میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیاہے ۔سی پی آئی اے ایم نے کہاہے کہ مین سٹریم سیاسی جماعتوں کی اکثریت کی جانب سے چنائو میں حصہ نہ لینے کے فیصلے کے باوجود حکومت کا چنائو کروانامرکز کی بھاجپاقیادت والی سرکار کا متکبرانہ طرز عمل ظاہر کرتاہے ۔پارٹی نے کہا ہے کہ مین سٹریم سیاسی جماعتوں نے مرکزی حکومت پر زور دیاتھاکہ وہ پنچایتی و بلدیاتی چنائو کروانے کااعلان کرنے سے قبل دفعہ 35اے پر اپنا موقف واضح کرے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی سیاسی جماعتوں نے یہ مانگ بھی رکھی تھی کہ تشار مہتا کو اس کیس سے الگ کیاجائے اور جب تک ریاست میں منتخب حکومت قائم نہ ہوجائے تب تک35 اے کی سماعت کو ملتوی کردیاجائے لیکن مرکز نے صرف الیکشن کیلئے اس کیس کی سماعت ملتوی کی ۔ زمینی سطح پر حالات ایسے ہیں کہ لوگوں کی شمولیت مشکوک لگتی ہے ۔ حکومت کو بات چیت کرنے کیلئے کل جماعتی اجلاس بلاناچاہئے تھاتاہم ایسا نہیں کیاگیااس لئے سی پی آئی ایم نے اس بات کا فیصلہ لیا کہ تنظیم الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔