کشتواڑ//چناب ویلی پائور پروجیکٹ نے کشتواڑ میں آج اپنا 7واں یوم قیام پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ اور کئیرو پروجیکٹ کے اشتراک سے منایا ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر غلام نبی بلوان مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر مقررین نے کہا کہ دریائے چناب پر چناب ویلی پائور پروجیکٹ بطور این ایچ پی سی لمیٹڈ کے ایک مشترکہ کمپنی کے 13-06-2011میں قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کمپنی کو یہ پروجیکٹ (BOOM )بنیادوں پر لاگو کرنے ہونگے۔مہمان خصوصی نے اس موقعہ پر کہا کہ چناب خطہ میں بجلی تیار کرنے کی کافی گنجائش ہے۔انہوں نے کہا کہ پائور پروجیکٹس ریاست کی شہ رگ ہے اور یہ ملک کو ہزروں واٹ بجلی فراہم کرتی ہے۔انہوں ے کہا کہ ان تمام پروجیکٹوں پر کام عنقریب ہی شروع کیا جائے گاکیونکہ اسکے لئے تمام لوازمات جنگی سطح پر پُر کئے جا رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کی تعمیر سے ریاست کے بیروز گار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا۔کئیرو اور کواڑ پائور پروجیکٹ کے جنرل منیجر نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کے شروع ہونے سے ریست بھر میں غریبی کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔انہوںنے ضلع انتظامیہ سے زمین عطیہ کرنیوالے زمین مالکان میں فوری طور ایوارڈ تقسیم کرنے کی گُذارش کی تاکہ زمین مالکان ، حصہ داران اور پروجیکٹ منیجمنٹ کے درمیان مسائل کا حل ہو سکے۔اُنہوںنے کہا کہ ان پروجیکٹوں میں کشتوار کے ہنر مند اور گیر ہنر مند نوجوانوں کو ریاستی ایمپلائمنٹ قوانین کے تحر روزگار مہیا کیا جائے گا۔اس موقعہ پر شجر کاری مہم بھی شروع کی گئی۔