رانچی// جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے آج چارہ گھپلے کے معاملے میں راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کو ذاتی طور پر حاضری سے چھوٹ دے دی ۔ سی بی آئی کے خصوصی جج شیو پال سنگھ نے مسٹر یادو کی ذاتی پیشی سے چھوٹ دینے سے متعلق درخواست کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں وکیل کے ذریعہ سے پیش ہونے کا حکم دیا ۔یو این آئی