کپوارہ//کرالہ پورہ کپوارہ میں اس وقت ڈیوٹی پر تعینات فورسز اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی جب ایک سی آر پی ایف اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے زمین پر گر پڑا ۔ فورسز اہلکاروں نے سنجے کمار یادو ساکنہ کان پورہ اترپردیش کو فوری طور اسپتال پہچانے کی کوشش کی تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ پولیس اسٹیشن کرالہ پورہ نے فوری طور لاش کو سب ضلع ہسپتال کرالہ پورہ پہنچادیا جس کے بعد اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ اور باقی سرکار ی لوازمات پورے کرنے کے بعد سی آر پی ایف اہلکار کو اپنے یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ۔