سرینگر//مرکز ی حکومت نے وادی میں تعینات انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز ذوالفقار حسین کی معیاد ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کی ہے۔ پیر کو ایک سرکاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ آئی جی سی آر پی آپریشنز ذوالفقار حسین کی معیاد ملازمت میں ستمبر تک توسیع کی جاتی ہے،مغربی بنگال کیڈر کے1988بیچ کے آئی پی ایس افسر کے حق میں یہ حکم نامہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی سربراہی والی کابینہ کمیٹی برائے تعیناتیاں نے جاری کیا،جس میں کہا گیا کہ آئی پی ایس مدت ملازمت پالیسی برائے عوامی مفادات کے تحت آئی جی آپریشنز سی آر پی ایف کی معیاد ملازمت میںامسال11مارچ سے6ماہ کی توسیع کی جاتی ہے۔ذوالفقار حسین کے ہاتھوں میںکپوارہ سے جواہر ٹنل تک سی آر پی ایف کے آپریشنز کی کمان ہے،جبکہ انہیں اکتوبر2016میں آئی جی آپریشنز کشمیر تعینات کیا گیا تھا۔ذوالفقار نے چھتیس گڑ میں بھی سی آر پی ایف کی نکسل مخالف آپریشنز کی سربراہی کی ہے،اور وادی میں بھی انہوں نے جنگجویانہ محاذ پر بہترین کاروائیاں انجام دی ہیں۔