سرینگر//تعمیرات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سینٹرل روڑ فنڈ کے تحت ہاتھ میں لئے گئے کئی سڑک پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔وائس چیئرمین جے کے پی سی سی خالد جہانگیر، کمشنر سیکرٹری آر اینڈ بی سنجیو ورما ، چیف انجینئر اور کئی دیگر افسروں نے بھی میٹنگ مین شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ س آر ایف کے تحت سال 2015-16کے د وران 150پروجیکٹ منظور کئے گئے جن میں سے اب تک 71مکمل کئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ 79پروجیکٹوں پر کام جاری ہے۔اس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ 1019کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے نئے 72پروجیکٹ ٹینڈرنگ کے مرحلے سے گزر رہے ہیں اور ان پر کام عنقریب شروع کیا جائے گا۔افسرو ں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پروجیکٹوں کی عمل آوری میں تیزی لائی جانی چاہئیں تاکہ انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جاسکے ۔انہوںنے کہاکہ ترجیحی بننیادوں پر ہاتھ میں لے جانے چاہئیں اور ہر طرح کی رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہئے۔ نعیم اختر نے متعلقہ افسروں سے کہا کہ وہ کاموں پر کڑی نظر گزر رکھیں۔انہوںنے کہاک ہ عام لوگوں کو بھی اس عمل میں شامل کیا جانا چاہئے تاکہ کاموں کے معیار کو برقرار رکھا جاسکے۔وزیر نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ لوگوں تک پہنچ کر انہین حکومت کی طرف سے عملائی جارہی فلاحی سکیموں اور پروگراموں کے میں جانکاری دیں تاکہ وہ ان پروگراموں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں۔نعیم اختر نے کہا کہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے جامع کوششیں کی جانی تاکہ لوگوں کو بہت ربنیادی سہولیات بہم رکھی جاسکیں۔