عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/جموں و کشمیر پولیس کی کاؤنٹر انٹیلی جنس یونٹ نے بدھ کے روز کوٹ بھلوال جیل میں چھاپہ مار کارروائیاں انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں مرکزی جیل میں جاری ہیں جہاں پاکستانی اور مقامی سخت گیر ملی ٹینٹوں کے ساتھ ساتھ خطرناک مجرم بھی قید ہیں۔حکام کے مطابق یہ چھاپے ایک ایسی کارروائی کا حصہ ہیں جس کا مقصد جیل کے اندر سے چلائے جانے والے ملی ٹینسی نیٹ ورک کو بے نقاب کرنا ہے۔
کوٹ بھلوال جیل میں یہ کارروائی حال ہی میں سامنے آنے والے ایک ’’وائٹ کالر‘‘ملی ٹینٹ نیٹ ورک جو مبینہ طور پر ڈاکٹروں کے ایک گروہ کی طرف سے چلایا جا رہا تھااور 10 نومبر کو دہلی کے لال قلعہ میں کار دھماکے کے بعد ہونے والی سخت کریک ڈاؤن کارروائی کے تناظر میں کی جا رہی ہے۔
سی آئی کے کی جانب سے کوٹ بھلوال جیل میں چھاپے مار کارروائیاں