عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//کنفیڈریشن آف اِنڈین اِنڈسٹری ( سی آئی آئی ) کے تین رُکنی وفد نے کل سول سیکرٹریٹ سری نگر میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمارچودھری سے ملاقات کی۔چیئرمین سی آئی آئی جموں وکشمیر کونسل ڈاکٹر ایم اے علیم نے وفد کی قیادت کی جن کے ہمراہ وائس چیئرمین آئی آئی سی جمو ںوکشمیر اِکرام علی شفیع اور ہیڈآئی آئی سی جموںوکشمیر خورشید ڈار بھی تھے۔وفدنے سری نگر کی صنعتی اسٹیٹ اور کھنگریل جموں کے اِنڈسٹریل اسٹیٹ میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کی ضرورت سمیت متعدد اہم امور اُٹھائے۔وفد نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت جموں اور سری نگر میں دو سکل سینٹر قائم کرنے کی پیشکش بھی کی۔ وفد نے آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک طالب علموںکوآئی آئی سی ممبر احاطے میں مفت تربیت کی پیشکش کی اور آئی ٹی آئی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔