عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سی آر پی ایف سری نگر نے کل گروپ سینٹر، سی آر پی ایف سری نگر میں 87 واں یوم تاسیس حب الوطنی کے جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس خصوصی موقع پر جموں و کشمیر زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل راجیش کمار مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ۔تقریب میں سری نگر سیکٹر کے انسپکٹر جنرل پون کمار شرما سمیت فورس کے کئی سینئر افسران نے شرکت کی۔یوم تاسیس کی مناسبت سے ایک خصوصی سینک سمیلن کا انعقاد کیا گیا، جس میں بہترین خدمات، فرض شناسی اور آپریشنل مہارت کا مظاہرہ کرنے والے 22 افسران و اہلکاروں کو ڈائریکٹر جنرل کے ڈسک اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔اپنے خطاب میںراجیش کمار نے سی آر پی ایف کی شاندار تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے پنجاب، بائیں بازو انتہا پسندی ، شمال مشرقی ریاستوں اور جموں و کشمیر میں فورس کی بے مثال کارروائیوں کی بھرپور تعریف کی۔انہوں نے سِردار پوسٹ کی تاریخی لڑائی کا خصوصی طور پر ذکر کیا، جہاں چند بہادر سی آر پی ایف جوانوں نے پاکستانی فوج کی مکمل بریگیڈ کے خلاف بے مثال جرات، حوصلے اور قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔