سرینگر//جموں کشمیر میں گذشتہ شام سے مزید7افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ان میں ایک سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل ہے۔
جموں کشمیر میں کل سے کورونا سے جو افراد جاں بحق ہوگئے اُن میں بخشی نگر جموں کا رہنے والا ایک53سالہ شہری،162ویں بٹالین سے وابستہ ایک 45سالہ سی آر پی ایف اہلکار،سمبل بانڈی پورہ کا ایک46سالہ شہری،آنچار صورہ کا ایک52سالہ شہری،کاوڈارہ سرینگر کا ایک95سالہ شہری،بامنو یچھگوز پلوامہ کا ایک80سالہ شہری اور مائسمہ سرینگر کی ایک65سالہ خاتون شامل ہیں۔
یہ سبھی افراد مختلف امراض میں مبتلاءتھے جس کے دوران ان کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے۔