سرینگر// جھیل ڈل کے کنارے واقع انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں تعینات فورسز کا ایک افسر حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔پولیس نے بتایا کہ دن کے گیارہ بجے 54 بٹالین ڈی کمپنی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر دلبر سنگھ ولد گیان چندر ساکن فیروز پورپٹھان کوٹ پنجاب بلٹ نمبر 911171693مردہ حالت میں پائے گئے۔ اسکے جسم کا کچھ حصہ قریب میں موجود کوئلہ کی بخاری کی وجہ سے جھلس گیا تھا جبکہ پاس میں ہی ان کی سروس رائفل بھی جلی ہوئی ملی ۔ ہسپتال منتقل کرنے کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور دیگر لوازمات پورے کئے گئے۔۔ڈاکٹروں کے مطابق ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ مذکورہ اہلکار کی موت حرکت قلب بند ہونے سے سے واقع ہوئی ہے۔