سمت بھارگو
راجوری// حکام نے ہفتہ کو کہا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے جنگلاتی علاقے میں لگی آگ ہندوستان کی طرف پھیل گئی ہے اور سیکورٹی فورسز آگ کی آڑ میں دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے چوکس ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آگ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی)کے ساتھ جنگلاتی علاقے میں پھیل گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ آگ جمعہ کی رات دیر گئے پاکستان کے زیر قبضہ جموں اور کشمیر (PoJK) میںبھڑک اٹھی اور مینڈھر سب ڈویژن کے بالاکوٹ سیکٹر تک پھیل گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے پیش نظر ایل او سی پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ آگ کی آڑ میں دہشت گردوں کی طرف سے دراندازی کی کوئی کوشش نہ ہو۔حکام نے بتایا کہ ایل او سی کی حفاظت کرنے والے فوجی دستے آگ بجھانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔