سرینگر//نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے سیکورٹی و قانون سے تعلق رکھنے والی ایجنسیوں کو آپسی تال میل قایم رکھنے پر زور دیا ہے تا کہ کسی بھی ممکنہ سیکورٹی صورتحال سے نمٹا جا سکے اور قوم دشمن عناصر کے غلط ارادوں کو شکست دی جا سکے ۔ نائب وزیر اعلیٰ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جو وادی میں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لینے کیلئے بلائی گئی تھی ۔ آئی جی پی کشمیر منیر خان و دیگر سینئر افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے متعلقہ افسروں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر پولیس کی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور امن قایم کرنے پر مبارکباد دی ۔