جموں//محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج کے سیکریٹری کفایت حسین رضوی نے جموں صوبہ میں محکمہ کی سکیموں وپروگراموں کی عمل آوری کاجائزہ لینے کیلئے میٹنگ منعقدکی۔اس دوران میٹنگ میں ڈائریکٹر دیہی ترقی جموں ، ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن، سی ای او انٹی گریٹڈ واٹرشیڈ منیجمنٹ ، ممبرسیکریٹری ایم جی نریگا، سپرانٹنڈنٹ انجینئرآراینڈ ڈبلیو،اسسٹنٹ کمشنر س ڈیولپمنٹ (اے سی ڈیز) ، ضلع پنچایت افسران، پروجیکٹ افسران ڈی آرڈی اے /آئی ڈبلیوایم پی اورآرای ڈبلیو ایگزیکٹیوانجینئروں موجودتھے۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر دیہی ترقی نے صوبہ جموں میں سماجی ۔معاشی سکیموں مثلاً ایم جی نریگا، سوئوچھ بھارت مشن ، پردھان منتری آواس یوجنا اور تیرہویں فائنا نس کمیشن وغیرہ کی عمل آوری کاتفصیلی خاکہ پیش کیا۔ اس دوران کفایت حسین رضوی نے سکیموں کی عمل آوری پراطمینان کااظہارکیا۔میٹنگ کے دوران سیکریٹری نے شفافیت لانے کیلئے مانیٹرنگ انفارمیشن سسٹم کوباقاعدہ اپ ڈیٹ کرنے پرزوردیا۔ اس کے علاوہ ایم جی نریگاسے متعلق مسائل پربھی غوروخوذ کیاگیا۔ اس دوران آئی ڈبلیوایم پی اورڈائریکٹررورل سینی ٹیشن نے متعلقہ سکیموں اورپروجیکٹوں کی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کیا۔سیکریٹری نے افسران پر رواں مالی سال کے دوران ہاتھ میں لیے گئے پروجیکٹوں کے کام میں سرعت لانے اوروقت مقررہ کے اندرمکمل کرنے کی ہدایت دی۔