سرینگر//سیکرٹری اطلاعات ایم ایچ ملک نے پولو ویو سرینگر میں میڈیا کمپلیکس کا دورہ کر کے وہاں محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے میڈیا کمپلیکس میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کیلئے ہاتھ میں لئے گئے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔ دورے کے دوران سیکرٹری اطلاعات نے ڈی آئی پی آر کے مختلف سیکشنوں کا دورہ کر کے اُن کے کام کاج کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی ۔ اس موقعہ پر انہوں نے عملے کے ساتھ استفسار کیا اور محکمہ کے کام کاج کو مزید موثر اور فعال بنانے کیلئے اُن کی آراء طلب کی تا کہ تیز تر بنیادوں پر جانکاری منتقل کی جا سکے ۔ ایچ یو ملک نے میڈیا کمپلیکس میں محکمہ اطلاعات کی طرف سے تعمیر ہو رہے جدید طرز کے آڈیٹوریم کمپلیکس کا بھی دورہ کیا ۔